کے سی آرکی دہلی میں وزیر جل شکتی سے ملاقات

 چیف منسٹر نے گجیندر سنگھ شیخاوت سے دونوں ریاستوں کے درمیان موجود مشترکہ پراجکٹس کو ہی گزٹ اعلامیہ میں شامل رکھنے کا مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے دونوں ریاستوں کے درمیان جاری متنازعہ امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

حیدرآباد:چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج نئی دہلی میں مرکزی وزیر جل شکتی گجیندر سنگھ شیخاوت سے ملاقات کی۔ دونوں قائدین کے درمیان تقریباً40منٹ تک بات چیت ہوئی۔ بات چیت کا موضوع تلنگانہ میں دریائے گوداوری اور کرشنا پر پراجکٹس کی تعمیر کیلئے مرکزی حکومت کا تعاون اور دریاؤں کے پانی کی تقسیم رہا۔

 کے چندر شیکھر راؤ کے ہمراہ ضلع محبوب نگر سے تعلق رکھنے والے اراکین  اسمبلی نے بھی وزیر جل شکتی سے ملاقات کی۔ کے چندر شیکھرراؤ نے شیخاوت کو رائلسیما اریگیشن پراجکٹ کی تعمیر سے ضلع محبوب نگر کو ہونے والے نقصان اور دریا کرشنا کے پانی کی تقیسم کولیکر تلگوکی دونوں ریاستوں کے درمیان جاری تنازعہ کے متعلق تفصیلی طور پر واقف کرایا۔

کے سی آر نے وزارت جل شکتی سے پالمورو رنگا ریڈی لفٹ اریگیشن پراجکٹ کو منظوری کے ساتھ ساتھ پانی کا حصہ مختص کرنے کی بھی خواہش کی۔ اطلاعات کے مطابق چیف منسٹر نے کے آر ایم بی اور جی آر ایم بی گزٹ اعلامیہ پر عمل آوری کو موخر کرنے کی ایک اور بار اپیل کی۔

 چیف منسٹر نے گجیندر سنگھ شیخاوت سے دونوں ریاستوں کے درمیان موجود مشترکہ پراجکٹس کو ہی گزٹ اعلامیہ میں شامل رکھنے کا مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے دونوں ریاستوں کے درمیان جاری متنازعہ امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ چیف منسٹر 26ستمبر کو وگنان بھون میں وزیر داخلہ امیت شاہ کی قیادت میں منعقدشدنی ماؤسٹ سرگرمیوں سے متاثر ہ ریاستوں کے چیف منسٹر س کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.