کے سی آر ملازمتیں فراہم کریں یا استعفیٰ دے دیں: شرمیلا

وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی صدر شرمیلا نے کہاکہ ریاست میں بے روزگاری میں اضافہ ہواہے جس کے نتیجہ میں نوجوان خودکشی کرنے پرمجبور ہیں۔

حیدرآباد: وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے کہا ہے کہ ہر گھر کو ایک ملازمت یا نہیں تو بے روزگاری کا الاؤنس فراہم کرنے چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو کے وعدہ پر یقین کرتے ہوئے عوام نے ان کو اقتدار حوالے کیا تاہم موجودہ صورتحال یہ ہوگئی ہے کہ ریاست میں بے روزگاری میں اضافہ ہواہے جس کے نتیجہ میں نوجوان خودکشی کرنے پرمجبور ہیں۔

انہوں نے ضلع رنگاریڈی میں اپنی پرجاپرستھانم یاترا کے ساتویں دن کہا کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کے لئے جدوجہد کرنے والے نوجوان اب بے روزگاری کی وجہ سے خودکشی کرنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ ملازمت فراہم کریں یا پھر اپنے عہدہ سے مستعفی ہوجائیں۔ ساتھ ہی شرمیلا نے مرکزی وزیرسیاحت کشن ریڈی کے آبائی گاوں تماپور میں بے روزگارنوجوانوں کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال کے مقام پر متحدہ آندھراپردیش کے سابق چیف منسٹر آنجہانی راج شیکھرریڈی کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے اس موقع پر ضعیف افراد اور خواتین سے بات کرتے ہوئے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.