کے سی آر کا دورہ دہلی، ٹی آر ایس اور بی جے پی میں میاچ فکسنگ:ریونت ریڈی

ریونت ریڈی نے کہاکہ بی جے پی اور ٹی آ رایس کسانوں کے اعتماد سے محروم ہوگئے ہیں۔ انہوں نے مرکزی و ریاستی حکومتوں سے فوری ایم ایس پی کے لئے قانون سازی کرنے نیز بڑھتی قیمتوں پر قابو پانے مارکٹ انٹرونٹس فنڈ مختص کرنے کا مطالبہ کیا۔

حیدرآباد: صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اے ریونت ریڈی نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے دورہ دہلی کو ٹی آر ایس اور بی جے پی کے درمیان میاچ فکسنگ قرار دیا۔ آج یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی آ رایس اور بی جے پی کی سیاست میں کسان قربانی کا بکرا بن چکے ہیں۔

 ریڈی نے چیف منسٹر سے جاننا چاہا کہ دھان خریدنے کے بجائے دہلی میں ڈرامہ بازی کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ ریونت ریڈی نے حکومت سے گیلا دھان کی خریداری کے موضوع پر اپنا موقف واضح کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خریداری میں تاخیر، حکومت کی نااہلی کی وجہ سے غیر موسمی بارش سے دھان خراب ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کا مرکزی حکومت کو دھان کی خریداری کیلئے دباؤ ڈالنے سے گریز کرنے کے ضمن میں تحریر کردہ مکتوب کسانوں کیلئے پھانسی کا پھندہ بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کا کسان پریشان ہے۔”کللولو“ کانگریس کی مہم کے دوران کسانوں سے حاصل اطلاعات حکومت کی خراب کارکردگی کو ظاہر کرتی ہے۔ ریونت ریڈی نے کہاکہ بی جے پی اور ٹی آ رایس کسانوں کے اعتماد سے محروم ہوگئے ہیں۔ انہوں نے مرکزی و ریاستی حکومتوں سے فوری ایم ایس پی کے لئے قانون سازی کرنے نیز بڑھتی قیمتوں پر قابو پانے مارکٹ انٹرونٹس فنڈ مختص کرنے کا مطالبہ کیا۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.