کے سی آر کا مہا دھرنا مضحکہ خیز: اتم کمار ریڈی

اتم کمار ریڈی نے مرکزی و ریاستی حکومتوں سے ربیع کی فصل پر تحدیدات عائد نہ کرنے اور خریف کے دوراں ہوئی مکمل فصل کو حاصل کرنے کا مطالبہ کیا۔

حیدرآباد: کانگریس پارلیمنٹ و سابق صدر ٹی پی سی سی این اتم کمار ریڈی نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کی قیادت میں منظم مہا دھرنے کو مضحکہ خیز قرار دیا۔ آج یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر مرکزی و ریاستی حکومتیں زرعی اجناس خریدنے کیلئے تیار نہیں ہے تو لاکھوں کروڑ روپے پر مشتمل بجٹ تیار کرنے کی ضرورت ہی کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ دھان کی خریداری کیلئے مرکزی و ریاستی حکومتیں ایک دوسرے کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کسانوں کے ساتھ ناانصافی کررہے ہیں۔ ٹی آر ایس پر کسانوں کے ساتھ دھوکہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اتم کمار ریڈی نے کہا کہ جب بھی پارلیمنٹ میں متنازعہ بلس کی منظوری میں بی جے پی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا تھا ٹی آر ایس نے غیر مشروط تائید کرتے ہوئے بلس منظور کروانے میں مدد کی۔ اب جب کسانوں کی مدد کی ضرورت ہے مرکزی و ریاستی حکومتیں ڈرامہ بازی پر اتر آئے ہیں۔

 اتم کمار ریڈی نے مرکزی و ریاستی حکومتوں سے ربیع کی فصل پر تحدیدات عائد نہ کرنے اور خریف کے دوراں ہوئی مکمل فصل کو حاصل کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کانگریس کی تلنگانہ کے کسانوں کو مکمل تائید حاصل رہے گی۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.