کے ٹی آر نے ہاکر لڑکے کے جذبہ کی بھرپور ستائش کی

ایک شخص نے ہاکر لڑکے سے کہا کہ طلبہ کو تعلیم حاصل کرتے ہوئے کام کرنے کے دوران عموماً دشواری ہوتی ہے تو لڑکے نے جواب دیا کہ اس کام کو کرنے سے مستقبل میں اس کو مدد ملے گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے سرکاری اسکول میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے اخبار کے ہاکر کا کام کرنے والے طالب علم کے جذبہ اور بھروسہ کی ستائش کی ہے۔ سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم راو نے اپنے ٹوئیٹر ہینڈل سے اس لڑکے کی ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

اس 43سکنڈ کی ویڈیو کے بارے میں انہوں نے لکھا ہے کہ یہ ویڈیو جگتیال ٹاون کی ہے جو ان کو پسند ہے۔ انہوں نے آگے لکھا کہ یہ لڑکا جئے پرکاش،سرکاری اسکول میں زیرتعلیم ہے۔

ویڈیو میں دکھایاگیا ہے کہ اس اخبار ڈالنے کا کام کرنے والے طالب علم سے ایک شخص نے تفصیلات معلوم کی اور پوچھا کہ وہ کونسے اسکول میں تعلیم حاصل کرتا ہے تو لڑکے نے جواب دیا کہ سرکاری اسکول میں اور جب اس شخص نے جو بائیک پر سوار تھا اس سے پوچھا کہ تعلیم حاصل کرتے ہوئے وہ یہ کام کرتا ہے؟ تو لڑکے نے جواب دیا کہ تعلیم حاصل کرتے ہوئے اس کام کو کرنے میں کیا خرابی ہے؟

اس شخص نے کہا کہ طلبہ کو تعلیم حاصل کرتے ہوئے کام کرنے کے دوران عموما دشواری ہوتی ہے تو لڑکے نے جواب دیا کہ اس کام کو کرنے سے مستقبل میں اس کو مدد ملے گی۔

وزیرموصوف نے کہا کہ انہیں اس لڑکے کے بھروسہ،اطمینان اور خیالات واظہار میں وضاحت پسند آئی۔ اس ویڈیو کو اب تک کئی افراد نے دیکھا اور پسند بھی کیا ہے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.