جرائم و حادثات

کمسن لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی۔مقدمہ درج

کمسن لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی۔مقدمہ درج

حیدرآباد: جیسے جیسے سماج میں تعلیم کو فروغ حاصل ہو رہا ہے، جہالت میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے، آئے دن ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں جس سے انسانیت شرم سار ہوتی جا رہی ہے۔

سماج مزید پستی کی سمت گامزن ہے،سماج میں جرم اختیار کرنا معمول بنتا جا رہا ہے جرائم کو اختیار کرنا اعزاز تصور ہونے لگا ہے۔

حیدرآباد کے پرانے شہر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک حیوان نما انسان نے ایک معصوم کی عصمت کو تار تار کر دیا۔مغلپورہ پولیس اسٹیشن حدود میں ایک چھوٹی بچی کے ساتھ گھناؤنا واقعہ پیش آیا۔

اس سلسلے میں مغلپورہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور مصروف تحقیقات ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک خاتون نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی کہ اس کی 8 سال کی بیٹی جو مقامی اسکول میں زیر تعلیم ہے کی ایک رشتہ دار وجئے کمار ساکن لال دروازہ نے اسکی غیر موجودگی میں بچی کے ساتھ کئی مرتبہ جنسی زیادتی کی۔

شکایت میں کہا گیا ہے کہ 10 اگست کو جب لڑکی اپنی ماں کے پاس آئی تو اس کی طبیعت نا ساز تھی، پوچھ تاچھ پر لڑکی نے بتایا کہ لال دروازہ میں رہنے والے ملزم نے اس کے ساتھ گھناونی حرکت کی ہے۔

لڑکی کی ماں نے فوری مغلپورہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی، پولیس نے لڑکی کو طبی معائنہ کے لیے ہاسپٹل بھجوا دیا اورایک کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔