کے کویتا، کونسل کیلئے بلامقابلہ منتخب

ریٹرننگ آفیسر نے آزاد امیدوار کے سرینواس کے پرچہ نامزدگی کو مسترد کردیا جس کے بعد کویتا میدان میں واحد امیدوار رہ گئیں اس طرح ان کے رکن کونسل بغیر مقابلہ کے انتخاب کیلئے راہ ہموار ہوگئی۔

حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی دختر ورکن کونسل کے کویتا کا مسلسل دوسری بار کونسل کیلئے بلا مقابلہ انتخاب یقینی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ متحدہ ضلع نظام آباد کے حلقہ مجالس مقامی کونسل کیلئے ٹی آ رایس کی طرف سے میدان میں اتری کے کویتا کا بلا مقابلہ انتخاب عمل میں آیا۔ آج ریٹرننگ آفیسر نے آزاد امیدوار کے سرینواس کے پرچہ نامزدگی کو مسترد کردیا جس کے بعد کویتا میدان میں واحد امیدوار رہ گئیں اس طرح ان کے رکن کونسل بغیر مقابلہ کے انتخاب کیلئے راہ ہموار ہوگئی۔

 واضح رہے کہ گذشتہ روز کویتا نے نظام آباد مجالس مقامی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا اور آج بلا مقابلہ منتخب ہوگئیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ 4جنوری2022 کو کونسل کیلئے کویتا کی پہلی معیاد مکمل ہورہی ہے۔ شروع میں افواہوں کا بازار گرم تھاکہ کویتا دوسری میعاد کیلئے انتخابات میں حصہ لینے کے حق میں نہیں ہیں اور قیاس لگایا جارہا تھا کہ انہیں راجیہ سبھا کیلئے نامزد کیا جائے گا۔ مگر آخری لمحہ میں کویتا کو دوبارہ پارٹی امیدوار بنایا گیا اور آج وہ کونسل کیلئے بلا مقابلہ منتخب ہوگئیں۔

نمائندہ منصف نظام آباد کے مطابق قانون ساز کونسل کے ادارہ جات مقامی کے انتخابات میں ریٹریننگ آفیسر و ضلع کلکٹر نظام آباد سی نارائن ریڈی نے انتخابی مبصرین انیتا راجندر کی موجودگی میں پرچہ نامزدگیوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔

 کل آخری دن دو امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا جس میں ٹی آرایس پارٹی سے کے کویتا اور دوسرا آزاد امیدوار کوٹاگیری سرینواس شامل ہیں آج پرچہ نامزدگی کی جانچ پڑتال میں ٹی آرایس امیدوار کے کویتا کے پرچہ  نامزدگی درست پائی گئی جبکہ آزاد امیدوار کوٹا گیری سرینواس کی نامزدگی میں فارم 26 میں حلف نامہ میں خامی کی وجہ سے ان کے پرچہ کو مسترد کردیا گیا۔

  ضلع کلکٹر و ریٹریننگ آفیسر نے ٹی آرایس امیدوار کے کویتا کے پرچہ نامزدگی کو درست قرار دیا ہے۔پرچہ نامزدگیوں کو واپس لینے کی کل آخری تاریخ ہے جس کے بعد کے کویتا کے بلا مقابلہ انتخاب کا اعلان کیا جائے گا۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.