گانجہ کے کاروبار میں ملوث افراد کو سزا دلانے راجہ سنگھ کا مطالبہ

بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے کہا کہ وہ اس مسئلہ پر چیف منسٹر کی توجہ مبذول کراچکے ہیں۔

بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے وقفہ صفر کے دوران کہا کہ دھول پیٹ علاقہ میں غیر مجاز شراب کی فروخت کو روکنے کئے بعد چند نوجوان اس لئے گانجہ کا غیر مجاز کاروبار کررہے ہیں کیونکہ حکومت نے ان نوجوانوں کو متبادل روزگار فراہم نہیں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس مسئلہ پر چیف منسٹر کی توجہ مبذول کراچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گانجہ کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کے خلاف نہیں ہیں مگر ستم ظریفی کی بات یہ ہے کہ محکمہ اکسائز کے حکام، ان نوجوانوں کے افراد خاندان کو ہراساں کررہے ہیں۔

وزیر داخلہ محمود علی نے کہا کہ گانجہ کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.