گاندھی ہاسپٹل کے ایک وارڈ میں آتشزدگی کا معمولی واقعہ

ڈائرکٹر میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر رمیش ریڈی نے کہاکہ اس واقعہ میں نہ تو کوئی زخمی ہوا ہے اور ن ہ ہی کسی آلہ کو نقصان پہنچا ہے اس کے متصل وارڈ کے120 مریضوں کو منتقل کیا گیا تاہم انہوں نے کہا کہ جلی ہوئی اشیاء کو نکالایا گیا۔

حیدرآباد: گاندھی ہاسپٹل سکندرآبد کے ایک وارڈ میں آتشزدگی کا ایک معمولی واقعہ پیش آیا جس کے سبب کچھ دیر کیلئے افراتفری کا ماحول دیکھا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ وارڈ کے ایک سویچ بورڈ میں آگ لگ گئی تھی یہ واقعہ چہارشنبہ کی صبح پیش آیا۔ ڈائرکٹر میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر رمیش ریڈی نے آج گاندھی ہاسپٹل کا دورہ کیا اور مقام واقعہ کا معائنہ کیا۔

ڈاکٹر ریڈی نے کہا کہ ہاسپٹل کے لئے خصوصی فائر برگیڈ تشکیل دی گئی تھی۔ اطلاع ملنے پر آتش فرو عملہ فوری پہونچا اور 15منٹ کے اندر اس آگ پر قابو پالیا۔

 اس واقعہ میں نہ تو کوئی زخمی ہوا ہے اور ن ہ ہی کسی آلہ کو نقصان پہنچا ہے اس کے متصل وارڈ کے120 مریضوں کو منتقل کیا گیا تاہم انہوں نے کہا کہ جلی ہوئی اشیاء کو نکالایا گیا اور اندرون2 یوم معاملہ کی یکسوئی کرلی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہاسپٹل میں ماک ڈرل کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام اسٹاف اور ڈاکٹرس شریک تھے۔ انہیں آتشزدگی واقعہ سے نمٹنے کی عملی مشق کرائی گئی۔ ہاسپٹل میں بھی فائر اسٹیشن قائم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے یہ معاملہ پیش آیا ہے۔ واقعہ کے وقت وارڈ میں صرف چند مریض تھے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.