گرین انڈیا چیالنج میں عامر خان نے حیدرآباد میں پودا لگایا

رکن راجیہ سبھا سنتوش کمار نے خان کو ایک کتاب ”ویروشکا ویدم“ (نباتات سے متعلق کتاب) تحفہ میں دی اور انہیں حکومت تلنگانہ کی جانب سے شروع کردہ ہر یتا ہارم کی تفصیلات سے واقف کرایا۔

حیدرآباد۔19 ستمبر(منصف نیوز بیورو) بالی ووڈ کے عظیم اداکار عامر خان نے آج گرین انڈیا چیالنج جیسے ٹی آر ایس کے رکن راجیہ سبھا جے سنتوش کمار نے شروع کیا ہے، میں شرکت کرتے ہوئے حیدرآباد میں ایک پودا لگایا۔

 عامر خان کے ساتھ، چیتنیہ اکینینی، سنتوش کمار اور تلگو فلم صنعت کے دیگر افراد موجود تھے۔ سنتوش کمار نے اس موقع پر کہا کہ انہیں قوی امید ہے کہ عامر خان کی جانب سے پودا لگانے کے عمل کی تقلید کرتے ہوئے ملک بھر میں عوام کی بڑی تعداد پودے لگائے گی۔

 انہوں نے خان کو ایک کتاب ”ویروشکا ویدم“ (نباتات سے متعلق کتاب) تحفہ میں دی اور انہیں حکومت تلنگانہ کی جانب سے شروع کردہ ہر یتا ہارم کی تفصیلات سے واقف کرایا۔

بعدازاں ٹی آر ایس کے ایم پی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے گرین انڈیا چیالنج میں شرکت کرنے پر عامر خان سے اظہار تشکر کیا۔ ٹوئٹر پر کمار نے تحریر کیا کہ ”گرین انڈیا چیالنج کی فیملی کی جاب سے عامر خان جی کا خیر مقدم ہے اور کہا کہ عامر خان اور اکینینی جی کی چیالنج میں شرکت ہمارے لئے ایک اعزاز ہے۔

 ان دونوں اداکاروں نے ہماری اس پہل میں نہ صرف شرکت کی بلکہ شجر کاری بھی کی۔ آپ کی شرکت یقینا دوسروں کیلئے حوصلہ افزائی کا سبب بن گئے۔ سنتوش کمار نے ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.