حیدرآباد

راجہ سنگھ کی رہائی کیلئے بی جے پی کی کوشش

پی ڈی ایکٹ کے تحت جیل میں قید رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کی رہائی کے لئے ہندو تنظیموں کی جانب سے دباؤ ڈالاجارہاہے۔

حیدرآباد: پی ڈی ایکٹ کے تحت جیل میں قید رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کی رہائی کے لئے ہندو تنظیموں کی جانب سے دباؤ ڈالاجارہاہے۔

اطلاعات کے مطابق بی جے پی راجہ سنگھ کی رہائی کے لئے راہ ہموار کررہی ہے۔ بی جے پی کی جانب سے منعقد کئے جارہے۔ہر جلسہ میں راجہ سنگھ کے حق میں نعرے بازی کی جارہی ہے۔

اس صورتحال کے درمیان پارٹی سے معطل شدہ راجہ سنگھ کی رہائی کویقینی بنانے بی جے پی کی جانب سے کوششوں کا آغاز کیا جاچکا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے کمارراجہ سنگھ کی رہائی کے لئے قانونی ماہرین اوروکلاء سے بات چیت کررہے ہیں۔

دوسری طرف راجہ سنگھ کے خلاف پی ڈی ایکٹ کا استعمال خودچیف منسٹرکے چندر شیکھر راؤ کے لئے پریشانی کا باعث بن جانے کی اطلاع ہے۔بتایا جارہاہے کہ راجہ سنگھ کے خلاف کارروائی سے ہندوں میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے۔ہندوں میں یہ احساس پایا جارہا ہے کہ مجلس کومطمئن کرنے کے لئے ہی راجہ سنگھ کوگرفتار کیاگیا ہے۔

باوثوق ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق محکمہ انٹلیجنس کی جانب سے ریاستی حکومت کوپیش کردہ رپورٹ میں واضح کردیاگیا کہ راجہ سنگھ کی گرفتاری سے مستقبل میں ٹی آرایس کونقصان اوربی جے پی کوسیاسی فائدہ حاصل ہوگا۔بی جے پی کی جانب سے راجہ سنگھ کی جلد ازجلد رہائی کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع ہونے کے لئے ماہرین قانون کی رائے لی جارہی ہے۔