گنبدان قطب شاہی کو یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج کی فہرست میں شامل کرنے کی مساعی

آغا خان ٹرسٹ برائے ثقافت کی جانب سے ہیریٹیج تلنگانہ اور ٹاٹا ٹرسٹ کے اشتراک و تعاون سے قطب شاہی گنبدان کامپلکس کی عظمت رفتہ کو بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

حیدرآباد: تاریخی قطب شاہی گنبدوں کو یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج سائٹس کی فہرست میں شامل کرنے کوششوں کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ رامپا مندر کو اس فہرست میں پہلے ہی شامل کیا جاچکا ہے اور اب گنبدان قطب شاہی کو بھی یونیسکو کے عالمی ورثہ کی فہرست میں شامل کیا جارہا ہے جس کے بعد تلنگانہ کو ہیریٹیج مقامات کے تعلق سے اہمیت حاصل ہوتی جارہی ہے۔

آغا خان ٹرسٹ برائے ثقافت کی جانب سے ہیریٹیج تلنگانہ اور ٹاٹا ٹرسٹ کے اشتراک و تعاون سے قطب شاہی گنبدان کامپلکس کی عظمت رفتہ کو بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج کی فہرست میں دنیا کے ایسے مقامات کو شامل کیا جاتا ہے جو کہ تاریخی حیثیت کے علاوہ ورثہ کا موقف رکھتے ہیں۔

 اس سلسلہ میں ادارہ کی جانب سے اس بات کی بھی ممکنہ کوشش کی جاتی ہے کہ ورثہ کا موقف رکھنے والے مقامات کی حالت کو جوں کا توں رکھا جائے۔ اس سلسلہ میں مختلف اقدامات بھی کئے جاتے ہیں۔

یادگاروں کے تحفظ اور ان کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے بھی ادارہ کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج کے ذمہ داروں کی جانب سے قدیم مقامات کے تحفظ اور ان کی تزئین نو کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.