گورنروں کی کانفرنس میں ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن کی شرکت

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف نیو ٹریشن حیدرآباد اور ای ایس آئی سی میڈیکل کالج، انڈین ریڈکراس سوسائٹی اور دیگر یونیورسٹیوں کے تعاون سے پائلٹ اسٹیڈی کا اہتمام کیا گیا۔

حیدرآباد: گورنر تلنگانہ ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے آج راشٹرپتی بھون دہلی میں منعقدہ ملک کے گورنروں اور لیفٹیننٹ گورنروں کی 51ویں کانفرنس میں شرکت کی جس کی صدارت صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کی۔ اس کانفرنس میں گورنر تمیلی سائی سوندرا راجن کے دوارن گورنر نے پائلٹ پر پرزنٹیشن دیا۔ پرزنٹیشن کے دوران گورنر نے پائلٹ اسٹیڈی پراجکٹ جن کی پہل پر عادل آباد، بھدرا دری کتہ گوڑ اور ناگر کرنول اضلاع میں شروع کیا گیا، پر روشنی ڈالی۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف نیو ٹریشن حیدرآباد اور ای ایس آئی سی میڈیکل کالج، انڈین ریڈکراس سوسائٹی اور دیگر یونیورسٹیوں کے تعاون سے پائلٹ اسٹیڈی کا اہتمام کیا گیا۔ اس اسٹیڈی کا مقصد انشاندہی کردہ اضلاع میں عوام میں تغذیہ کی کمی اور دیگر مسائل کا جائزہ لینا تھا۔ پرزنٹیشن کے دوران گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے راج بھون حیدرآباد اور راج نواس پڈوچیری سے شروع کردہ مختلف اقدامات کا بھی احاطہ کیا۔

 گورنر نے عوام بالخصوص قبائیلوں میں کورونا ویکسین لینے سے متعلق پائی جانے والی ہچکچاہٹ کو دور کرنے کی کوشش کی تھی۔ گورنر کی خصوصی مساعی کے سبب پسماندہ طبقات کے بچوں کی آن لائن تعلیم تک رسائی ممکن ہوئی ہے۔

اس پرزنٹیشن کے دوران انہوں نے ریاست کی یونیورسٹیوں میں تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ اس کانفرنس میں نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈؤ، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ اور دیگر موجود تھے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.