گورنر تلنگانہ نے راج بھون اسکول کا معائنہ کیا

گورنر نے کہا کہ حکام کی جانب سے اسکولس کی صفائی کا کام کیاگیا ہے اور طلبہ خوشی خوشی بغیر کسی خوف کے اسکولس کو آرہے ہیں۔گورنر نے مشورہ دیا کہ بچوں کو ٹیکے لگنے تک احتیاط کیاجائے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں آج سے اسکولس کھول دیئے گئے ہیں۔گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندراراجن نے آج راج بھون اسکول کا معائنہ کیا۔گورنر نے اس موقع پر طلبہ سے بات کرتے ہوئے ان کو بعض اہم مشورے دیئے۔

انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکام کی جانب سے اسکولس کی صفائی کا کام کیاگیا ہے اور طلبہ خوشی خوشی بغیر کسی خوف کے اسکولس کو آرہے ہیں۔گورنر نے مشورہ دیا کہ بچوں کو ٹیکے لگنے تک احتیاط کیاجائے۔

انہوں نے ایک بنچ پر ایک ہی طالب علم کو بیٹھائے جانے پر اسکول انتظامیہ کی ستائش کی اور کہا کہ تمام طلبہ کے پاس سینی ٹائزرس ہیں اور تمام طلبہ مناسب طورپر ماسک پہن رہے ہیں جو اہم بات ہے۔بچے صورتحال سے بہتر طور پر واقف ہیں۔ان بچوں کی سلامتی ان کی فکر ہے۔

انہوں نے حوصلہ کے ساتھ بچوں کو اسکولس بھیجنے پر والدین کی بھی ستائش کی۔انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ کسی بھی قسم کا مسئلہ طلبہ کو پیش آتا ہے تو وہ اس کو دور کرنے کے اقدامات کریں اور بچوں کا خیال رکھیں۔انہوں نے کہاکہ وہ بچوں کی حوصلہ افزائی چاہتی تھیں اسی لئے انہوں نے اسکول کا معائنہ کیا۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.