گورنر نے ضرورت مند طلبہ میں لیاپ ٹاپس تقسیم کئے

سماج کے پچھڑے اور پسماندہ طبقات کے طلبہ میں 20 لیاپ ٹاپس اور ٹیابس تقسیم کئے گئے۔یہ تقسیم‘خصوصی پہل‘ ”ڈونیٹ اے ڈیوائس کیامپین“کے سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔

حیدرآباد: ریاستی گورنر ڈاکٹرتمیلی سائی سوندراراجن نے آج راج بھون میں منعقدہ ایک خصوصی پروگرام میں ضرورت مندطلبہ میں لیاپ ٹاپس اورٹیابس تقسیم کئے۔

سماج کے پچھڑے اور پسماندہ طبقات کے طلبہ میں 20 لیاپ ٹاپس اور ٹیابس تقسیم کئے گئے۔یہ تقسیم‘خصوصی پہل‘ ”ڈونیٹ اے ڈیوائس کیامپین“کے سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔

اس خصوصی پہل کی شروعات خود گورنر نے کی تھی جس کا مقصدعصری آلات خریدنے سے قاصر کمزور وپچھڑے طبقات کے طلبہ کو آن لائن تعلیم کے سلسلہ کوجاری رکھنے کے لئے انہیں لیاپ ٹاپس فراہم کرنا ہے۔

جن طلبہ میں لیاپ ٹاپس اورٹیابلیٹس تقسیم کئے گئے ان میں چندجسمانی طورپر معذورین بھی شامل ہیں۔ قبل ازیں گورنر ڈاکٹر تمیلی سوندراراجن نے آئی ٹی کمپنیوں‘کارپوریٹ اداروں‘تنظیموں اوردیگر دانشواروں سے اپیل کی تھی کہ وہ ضرورت مندطلبہ کے لئے لیاپ ٹاپس اورٹیابلیٹس کا عطیہ دیں۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہاکہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے متاثر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جن طلبہ میں لیاپ ٹاپس اور ٹیابس تقسیم کئے ہیں ان میں اکثریت قبائلی طلبہ کی ہے جواعلیٰ تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ایم /ایس رام ہیلپنگ ہینڈ جوایک این جی اوہے‘نے ان الکٹرانک آلات کا عطیہ دیاہے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.