گوگل پر استنبول سے متعلق معلومات کے حصول کے رجحان میں اضافہ

چیف منسٹر کے چندرشیکھرارؤ کی تقریر کے بعد اس کی والیو90 ہوگئی اور دوسرے دن لفظ استنبول کی والیو100ہوگئی۔ موجودہ طور پر استنبول کی والیو87فیصد ہے۔

حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ کی جانب سے پرانے شہر کو ترکی کے صدرمقام استنبول کے طرز پر ترقی دینے کے اعلان کے بعد سرچ انجن گوگل پر استنبول کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے رجحان میں غیرمعمولی اضافہ دیکھاگیا۔ گوگل کی اطلاع کے متعلق گذشتہ دو دنوں کے دوران استنبول کے متعلق معلومات حاصل کرنے والوں کی تعداد کا تلنگانہ میں اضافہ ہوا ہے۔

 8اکتوبر کو گوگل سرچ انجن پرلفظ استنبول کی والیو100کو پہنچ گئی۔ گوگل چارٹ پر کسی لفظ کے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش میں اضافہ کے اعدادوشمار ڈسپلے کئے جاتے ہیں۔ سب سے بڑی والیو 100 لگائی جاتی ہے۔

 یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ 6اکتوبر کو لفظ استنبول کی والیو تقریباً صفر تھی اور 7اکتوبر کو چیف منسٹر کے چندرشیکھرارؤ کی تقریر کے بعد اس کی والیو90 ہوگئی اور دوسرے دن لفظ استنبول کی والیو100ہوگئی۔ موجودہ طور پر استنبول کی والیو87فیصد ہے۔ اس کے علاوہ چیف منسٹر کی جانب سے 7اکتوبر کو کریم نگر کو ڈلاس میں تبدیل کرنے کے متعلق بیان کی تردید کے بعد لفظ ڈلاس کی والیو بھی 100ہوگئی تھی۔

متعلقہ
ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.