گچی باؤلی علاقہ کی سیڑھیاں والی باؤلی کی عظمت رفتہ بحال

رین واٹر ہارویسٹنگ پراجکٹ کے تحت اس کنویں کو دوبارہ کارکرد بنایا گیا۔ ٹوئٹ کرتے ہوئے ارویند کمار نے کہا کہ مرمت وتزئین نو کاموں سے قبل کنویں کے اندر لائم ٹسٹ کیا گیا۔

حیدرآباد: اسپیشل چیف سکریٹری بلدی نظم ونسق وشہری ترقیات ارویند کمار نے گچی باؤلی میں سیڑھیوں والی تاریخی باؤلی کا افتتاح کیا جس کی عظمت رفتہ بحال کی گئی ہے۔

رین واٹر ہارویسٹنگ پراجکٹ کے تحت اس کنویں کو دوبارہ کارکرد بنایا گیا۔ ٹوئٹ کرتے ہوئے ارویند کمار نے کہا کہ مرمت وتزئین نو کاموں سے قبل کنویں کے اندر لائم ٹسٹ کیا گیا۔

تزئین نو کا موں میں لائم (چونا) کے مماثل ریڈمیکس کا استعمال کیا گیا۔ انہوں نے اس پراجکٹ میں تعاون کرنے پر چیرک اسکول کے بشمول دیگر افراد کی ستائش کی۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.