گچی باؤلی میں لڑکی پر چاقو سے حملہ

لڑکی کی چیخ وپکار پر اس کے رشتہ دار اورمقامی افراد جمع ہوگئے۔ان تمام نے لڑکی کو بچایا اور حملہ آور کو پکڑ کر اس کی پٹائی کردی۔بعد ازاں اس کو پولیس کے حوالے کردیاگیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآبادکے گچی باولی علاقہ میں ایک لڑکی پر نوجوان نے چاقو سے حملہ کردیا۔

اس لڑکی کی چیخ وپکار پر اس کے رشتہ دار اورمقامی افراد جمع ہوگئے۔ان تمام نے لڑکی کو بچایا اور حملہ آور کو پکڑ کر اس کی پٹائی کردی۔بعد ازاں اس کو پولیس کے حوالے کردیاگیا۔

یہ لڑکاکوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ کالونی کے ایک کالج میں ڈگری کی تعلیم حاصل کررہا تھا۔پولیس کے مطابق اس کی شناخت وٹی ناگولاپلی کے رہنے والے پریم سنگھ کے طورپر کی گئی ہے۔

وہ کل شب لڑکی کے مکان پہنچا اور چاقو سے اس پرحملہ کردیاتاہم اس حملہ میں لڑکی معمولی زخمی ہوئی۔

اسی دوران مقامی افراد کی پٹائی سے زخمی پریم سنگھ کو پولیس نے علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔ حملہ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.