ہائی کورٹ کے احکام کے باوجود پی او پی مورتیوں کا وسرجن

لارڈ گنیش کے بھکت، ہائی کورٹ کے احکام سے انحراف کرتے ہوئے حسین ساگر میں پی او پی سے بنی مورتیوں کا وسرجن کررہے ہیں۔

حیدرآباد۔15ستمبر: ریاستی ہائی کورٹ کے احکام کے برخلاف یہاں حسین ساگر میں پلاسٹر آف پیرس(پی او پی) سے بنی گنیش مورتیوں کا وسرجن کاسلسلہ جاری ہے۔

لارڈ گنیش کے بھکت، ہائی کورٹ کے احکام سے انحراف کرتے ہوئے حسین ساگر میں پی او پی سے بنی مورتیوں کا وسرجن کررہے ہیں۔

عوام، مٹی کی مورتیوں کو حسین ساگر لارہے ہیں اور ان مورتیوں کے ساتھ ساتھ پی او پی سے بنی مورتیوں کو بھی پانی میں بہارہے ہیں۔

جی ایچ ایم سی کی جانب سے کرینوں کا نظم کیا یگا ہے۔ جن میں تین بڑی کرینیں بھی شامل ہیں، بھکت، پی او پی کی مورتیوں کا بھی وسرجن کررہے ہیں۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.