ہفتہ کو ایک بھی مسافر کا ٹسٹ پازیٹیو نہیں آیا

ایر پورٹ پر تمام 70 مسافرین کا آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کیا گیا۔ قبل ازیں ایر پورٹ حکام نے ان مسافرین کی اسکریننگ کی۔

حیدرآباد: مختلف جو کھم (ریسک) ممالک سے ہفتہ کے روز حیدرآباد کے انٹر نیشنل ایر پورٹ پر جملہ70 مسافرین پہنچے مگر ان میں کسی کا بھی کووڈ ٹسٹ پازیٹیو نہیں آیا۔

ایر پورٹ پر تمام 70 مسافرین کا آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کیا گیا۔ قبل ازیں ایر پورٹ حکام نے ان مسافرین کی اسکریننگ کی۔

حوصلہ افزابات یہ رہی ہے کہ کل تمام مسافرین کے ٹسٹ رپورٹ منفی رہے۔ ان تمام کو گھروں میں الگ تھلگ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

حکام، اُن 13مسافرین کے جینوم سیکوینسنگ رپورٹ کا انتظار کررہے ہیں جن کا قبل ازیں کووڈ ٹسٹ پازیٹیو آیا تھا۔ یہ 13مسافرین، جو کھمم ممالک سے حیدرآباد پہنچے تھے ایرپورٹ پر ٹسٹ کرنے کے بعد ان مسافرین کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.