یوم انضمام کے مسئلہ پر غیر ضروری تنازعہ کی ضرورت نہیں: کیشوراؤ

کیشو راؤ نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ17 ستمبر کو یوم انضمام مسئلہ پر غیر ضروری تنازعہ پیداکرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمارا ملک 15 / اگست 1947 کو آزاد ہوا تھا۔

حیدرآباد: سکریٹری جنرل ٹی آر ایس ورکن راجیہ سبھا کے کیشوراؤ نے آج یوم انضمام تلنگانہ کے موقع پر ٹی آر ایس دفتر ”تلنگانہ بھون“ پر قومی پر چم لہرایا۔ اس موقع پر ٹی آر ایس کے جنرل سکریٹری پروفیسر سرینواس ریڈی، ارکان قانون ساز کونسل بی وینکٹیشور لو، بھرت کمار گپتا، وی گنگا دھر اور عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ کی تنظیم کے قائدین کے سوامی یادو، رگھورام کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

کیشو راؤ نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ17 ستمبر کو یوم انضمام مسئلہ پر غیر ضروری تنازعہ پیداکرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمارا ملک 15 / اگست 1947 کو آزاد ہوا تھا۔

ریاست حیدرآباد کے حکمران میر عثمان علی خان ہندوستان میں شامل ہونا چاہئے یا نہیں اس کے بارے میں غور کررہے تھے۔ لیکن اندرون ایک سال17 ستمبر کو حضور نظام نواب میر عثمان علی خان نے ریاست حیدرآباد کو ہندوستان میں ضم کردیا تھا۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.