100 امیر ترین ہندوستانیوں میں 3حیدرآبادی بھی شامل

ہندوستان کے 100امیر وکبیر افراد کی فہرست میں جن تین حیدرآباد ارب پتیوں کا شمار ہوتا ہے ان کا تعلق فارما سیکٹر سے بتایا گیا ہے۔ اس سے ایک بار پھر یہ ثابت ہوگیا ہے کہ حیدرآباد کو ہندوستان کا فارما سیوٹیکل ہب کیوں کہا جاتا ہے۔

حیدرآباد: ہندوستان کے ارب پتیوں کی تعداد میں تلنگانہ کو چھٹا اور حیدرآباد کو چوتھا مقام حاصل ہے۔ ہورون انڈیا ریچ لسٹ 2021 کے مطابق حیدرآباد کے56 افراد اور خاندانوں کی دولت ایک ہزار کروڑ سے زائد بتائی گئی ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوارن شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے5ارب پتی کا اضافہ ہوا ہے۔

 ریاست کے ارب پتی کی تعداد63بتائی گئی ہے۔ سال 2020 سے 8ارب پتی زیادہ ہیں۔ حیدرآباد کے3ارب پتی ملک کے امیر ترین افراد کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ مرلی دیوی جو امریکی تربیت یافتہ سائنسداں اور حیدرآباد کی دیوی لیباریٹریز کے بانی ہیں، ملک کے14ویں امیر ترین فرد ہیں۔ دیوی لیبا ریٹریز، دواؤں کے ریسرچ کا فرم ہے۔

 مرلی دیوی کی دولت79000 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ایک سال کے دوران ان کی دولت میں 61فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ سال امیرو کبیر افراد کی فہرست میں ان کا 17 واں مقام تھا۔ ہندوستان کے انتہائی امیر وکبیر افراد کی فہرست میں ان کا58 مقام ہے۔ جبکہ گذشتہ سال ان کا مقام81واں تھا۔ ان کی دولت26100 کروڑ بتائی گئی ہے۔ ایک سال میں ان کی ترقی کی شرح88 فیصد بتائی گئی ہے۔

اروبند و فارما گروپ کے پی وی رام پرساد ریڈی کی دولت میں 6 فیصد کی کمی درج کی گئی ہے۔ ان کا رینک88 واں ہے ان کی دولت19,000 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ ہندوستان کے 100امیر وکبیر افراد کی فہرست میں جن تین حیدرآباد ارب پتیوں کا شمار ہوتا ہے ان کا تعلق فارما سیکٹر سے بتایا گیا ہے۔ اس سے ایک بار پھر یہ ثابت ہوگیا ہے کہ حیدرآباد کو ہندوستان کا فارما سیوٹیکل ہب کیوں کہا جاتا ہے۔

متعلقہ

 رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے130 امیر ترین افراد کی فہرست میں فارما سیکٹر سے تعلق رکھنے والے ارب پتیوں کی تعداد40 بتائی گئی ہے۔ 255 ارب پتی افراد کے ساتھ مہاراشٹرا سرفہرست ہے۔ 167 ارب پتی کے ساتھ دہلی دوسرے مقام پر ہے۔85 کے ساتھ بنگلورو تیسرے مقام پر ہے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.