18سال سے کم عمر بچوں کی ٹیکہ اندازی‘بھارت بائیوٹیک کے تجربات مکمل

بھارت بائیو ٹیک نے کووڈ۔19ویکسین کے مرحلہ 2/3کے تحت تجربات مکمل کرلئے ہیں اور توقع ہے کہ آئندہ ہفتہ تک ڈیٹا داخل کردیا جائے گا۔

حیدرآباد: کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومت کے علاوہ اداروں کی جانب سے بھی ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔ بھارت بائیوٹیک نے کووڈ۔19ویکسین‘ کو ویکسین کے تعلق سے جانچ پڑتال مکمل کرلی ہے اور اب اس کا استعمال 18سال سے کم عمر کے بچوں کیلئے کیا جاسکے گا۔

 بھارت بائیو ٹیک نے کووڈ۔19ویکسین کے مرحلہ 2/3کے تحت تجربات مکمل کرلئے ہیں اور توقع ہے کہ آئندہ ہفتہ تک ڈیٹا داخل کردیا جائے گا۔ یہ بات بھارت بائیو ٹیک انٹرنیشنل لمیٹیڈ کے صدرنشین ومینیجنگ ڈائرکٹر کرشنا یلا نے آج یہاں بتائی۔

اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں کو ویکسین پروڈکشن 55ملین ڈوسیز تک پہنچ جائے گا جبکہ ستمبر میں پروڈکشن 35ملین تھا۔ انہوں نے کہا کہ فرم کی انٹراناسل ویکسین کے فیس 2ٹرائلس کا کام بھی آئندہ ماہ تک ختم ہوجائے گا۔

صدرنشین بھارت بائیو ٹیک کرشنا نے کو ویکسین کی تیاری اور ٹرائلس وغیرہ کے تعلق سے مختلف امور سے واقف کروایا اور کہا کہ پیٹریاٹریک کو ویکسین کا مرحلہ 2/3ابھی ختم ہوا ہے اور ڈیٹا کا تجزیہ کیا جارہا ہے اور ہم آئندہ ہفتہ تک یہ ڈی سی جی آئی کو پیش کردیں گے۔ انہوں نے انٹراناسل ایمونائزیشن وباء کی روک تھام اور دوسرے امور پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ادارہ موثر ادویات کی تیاری پر توجہ دے رہا ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.