2014 میں مودی نے ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ پر تنقید کی تھی: کے ٹی آر

ٹی آر ایس کے کارگذار صدرکے تارک راماراؤ نے حضورآباد کے رائے دہندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بی جے پی کے خلاف ووٹ دے کر ٹی آر ایس کی کامیابی کو یقینی بنائے۔

حیدرآباد: تلنگانہ راشٹرسمیتی (ٹی آر ایس) کے کارگذار صدر کے ٹی راما راؤ نے آج یہاں الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی ایل پی جی کی قیمتوں کے تعلق سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اب جبکہ حضورآباد میں ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں وزیراعظم نے عوام کو گمراہ کرتے رہے ہیں۔

اس سلسلہ میں انہوں نے نریندرمودی کے ایک قدیم ویڈیو کا تذکرہ  کیا اور وزیر اعظم پر تنقید کی۔کے ٹی راما راؤ نے کہا ہے کہ پکوان گیاس کی قیمت میں اضافہ کے تعلق سے گمراہ کرکے حضورآباد کے رائے دہندوں کو راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 ٹی آر ایس کے کارگذار صدر نے حضورآباد کے رائے دہندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بی جے پی کے خلاف ووٹ دے کر ٹی آر ایس کی کامیابی کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ 2014میں ہوئے انتخابات سے قبل الیکشن ریالی کے موقع پر مودی کی تقریر سے یہ ویڈیو کلپ حاصل کرلیا گیا تھا اس وقت انہوں نے کانگریس کی زیر قیادت یو پی اے حکومت کو ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شدید تنقید کی تھی۔

مودی نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ حق رائے دہی سے استفادہ سے قبل گیاس سلینڈرس کو نمسکر کریں۔ حضورآباد حلقہ میں جہاں 30اکتوبر کو رائے دہی ہونے والی ہے ٹی آر ایس کی جانب سے نشست پر قبضہ کیلئے ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔ مذکورہ حلقہ سے ایٹالہ راجندر بی جے پی کے ٹکٹ پر مقابلہ کر رہے ہیں جو کہ ریاستی کابینہ میں وزیر رہ چکے ہیں اور اب ٹی آر ایس کے خلاف ہی جارحانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے شدید تنقیدیں کر رہے ہیں۔

 اراضی پر قبضوں کے الزامات کے بعد چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ نے انہیں کابینہ سے علحٰدہ کردیا جس کے بعد انہوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ برسر اقتدار پارٹی انتخابی مہم کے دوران پٹرول‘ ڈیزل اور ایل پی جی قیمتوں میں اضافہ کو موضوع بحث ناتے ہوئے بی جے پی شدید تنقید کر رہی ہے۔ عوامی جلسوں اور روڈ شوز کے موقع پر گیاس سلینڈرس بھی اسٹیج پر رکھے جارہے ہیں۔ وزیر فینانس ہریش راؤ پارٹی مہم کی قیادت کر رہے ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.