2023 میں ٹی آر ایس کی شکست یقینی: ریونت ریڈی

آج ریونت ریڈی و دیگر کانگریس قائدین نے زیر علاج کانگریس قائدین کی عیادت کی۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ ریاست کے عوام نے کے سی آر کو دوبارہ چیف منسٹر بنایا۔ مگر بدلہ میں انہیں لاٹھیاں کھانی پڑرہی ہے۔

حیدرآباد: صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اے ریونت ریڈی نے کہا کہ2023 اسمبلی انتخابات میں ٹی آر ایس کی شکست طئے ہے کے سی آر حکومت کا خاتمہ یقینی ہے۔ آج ناگول اور ایل بی نگر کے مختلف دواخانوں میں زیر علاج کانگریس قائدین کی مزاج پرسی کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن نوجوانوں کی جدوجہد اور قربانیوں سے تلنگانہ حاصل ہوا ہے اُن پر تشدد کرنا باعث شرم اور مذمت کے قابل ہے۔

 گذشتہ روز پولیس نے بے روزگار افراد کو روزگار فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے یوتھ کانگریس قائدین کو احتجاج کرنے سے باز رکھنے طاقت کا استعمال کیا تھا۔ لاٹھی چارج کرتے ہوئے کانگریس قائدین کو سریکا نتھ چاری کے مجسمہ کی طرف جانے سے روک دیا گیا تھا۔

پولیس کے لاٹھی چارج میں کئی قائدین زخمی ہوگئے تھے۔ جن کو علاج کیلئے ناگول اور ایل بی نگر میں مختلف خانگی دواخانوں میں شریک کردیا گیا تھا۔

 آج ریونت ریڈی و دیگر کانگریس قائدین نے زیر علاج کانگریس قائدین کی عیادت کی۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ ریاست کے عوام نے کے سی آر کو دوبارہ چیف منسٹر بنایا۔ مگر بدلہ میں انہیں لاٹھیاں کھانی پڑرہی ہے۔

ٹی آر ایس حکومت پراپنے ہی عوام کے خلاف ظلم وجبر کرتے ہوئے جمہوریت کو داغدار بنانے کا الزام لگاتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ یوتھ کانگریس قائدین اور طلباء پر طاقت کا استعمال کئے پولیس عہدیداروں کے خلاف ایس سی، ایس ٹی کمیشن سے شکایت کی جائے گی۔

اس موقع پر محمد علی شبیر، دامودر راج، نرسمہا، جی پرساد، ملوروی، مال ریڈی رنگا ریڈی، مال ریڈی رام ریڈی و دیگر موجود تھے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.