25 ستمبر کو اتحاد ریالی نکالنے کا اعلان: مشتاق ملک

اس ریالی میں مسلمانوں کے علاوہ ایس سی‘ ایس ٹی‘ بی سی‘ کرسچن اور دیگر طبقات کے افراد شرکت کریں گے۔ اس ریالی کا مقصد تلنگانہ میں بی جے پی اور آر ایس ایس کی فرقہ پرستی کا جواب دینا ہے۔

حیدرآباد: صدر تحریک مسلم شبان محمد مشتاق ملک نے ہفتہ 25 ستمبر کو دوپہر 2 بجے گلزار حوض تا قلی قطب شاہ اسٹیڈیم اتحاد ریالی منظم کرنے کا اعلان کیا۔

اس ریالی میں مسلمانوں کے علاوہ ایس سی‘ ایس ٹی‘ بی سی‘ کرسچن اور دیگر طبقات کے افراد شرکت کریں گے۔ اس ریالی کا مقصد تلنگانہ میں بی جے پی اور آر ایس ایس کی فرقہ پرستی کا جواب دینا ہے۔

صدر تحریک مسلم شبان محمد مشتاق ملک نے آج یہاں اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل 8 ستمبر کو تاریخی چارمینار تا قلی قطب شاہ اسٹیڈیم اتحاد ریالی منظم کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن محکمہ پولیس کے عہدیداروں نے اس ریالی کی اجازت نہیں دی تھی۔

 جس کے باعث اس ریالی کو ملتوی کردیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پراٹی تلنگانہ جیسی سیکولر ریاست میں فرقہ پرستی کا بیج بونا چاہتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اس ریالی کے ذریعہ ہم تلنگانہ ریاست میں امن کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گنیش تہوار کے موقع پر فرقہ پرست عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔ جو شہر حیدرآباد کی پرامن فضاء کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ریالی ایک گلدستہ کی طرح ہے جس میں ہندو‘مسلم‘ سکھ‘ عیسائی شرکت کریں گے۔  

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.