69فیصد والدین بچوں کو اسکول بھیجنے کے خواہاں :سروے

سروے کے دوران پایا گیا کہ 22فیصد والدین کی ترجیح اسکول اسٹاف کی ٹیکہ اندازی تھی جبکہ 55 فیصد اولیاء طلباء کے پاس سماجی فاصلہ کو ترجیح قرار دیا گیا۔

حیدرآباد۔: ریاست میں کورونا وباء  مکمل طورپر قابو میں ہے جس کے بعد سیاسی‘ سماجی‘ تعلیمی اور تجارتی سرگرمیاں تقریباً بحال ہوچکی ہیں۔ شہر کے تعلیمی ادارے لیڈ (LEAD) کی جانب سے کئے گئے سروے کے مطابق 69فیصد والدین اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے کے حق میں ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق 59فیصد اولیاء طلباء کا احساس ہے کہ کورونا کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں شدید طورپر متاثر ہوئی ہیں۔ سروے کے دوران جماعت اول تا دہم زیر تعلیم طلباء کے 10,500سے زیادہ والدین کی رائے حاصل کی گئی۔

 سروے کے دوران پایا گیا کہ 22فیصد والدین کی ترجیح اسکول اسٹاف کی ٹیکہ اندازی تھی جبکہ 55 فیصد اولیاء طلباء کے پاس سماجی فاصلہ کو ترجیح قرار دیا گیا۔ دیہی علاقوں کے والدین کی جانب سے اسپورٹس اور سماجی فاصلہ کی برقراری کو اہمیت دی گئی۔

وباء کے دوران شہری علاقوں میں 47فیصد والدین اپنے بچوں کے ساتھ تعلیمی سرگرمیاں انجام دیتے ہوئے گذارے جبکہ دیہی علاقوں میں اپنے بچوں کے ساتھ تعلیم پر توجہ دیتے ہوئے صرف 44فیصد والدین نے ہی ہوقت گذارا تھا۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.