آئی اے ایس امتحان میں کامیاب ایم ایس کے 2 طلباء کے اعزازمیں Dream Big 2021 پروگرام

اس پروگرام میں سیول سرویسز امتحان 2020 میں IAS رینک حاصل کرنے والے فیضان احمد (AIR58) اور محمد حارص سمیر (AIR270) کوتہنیت پیش کی جائے گی۔

حیدرآباد: UPSC 2020 کے امتحان میں کامیابی پانے والے ایم ایس IAS اکیڈیمی کے 2 طلباء کے اعزازمیں ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی طرف سے Dream Big 2021 کے عنوان سے 4اور5 اکتوبر کو ایک دو روزہ پروگرام کااہتمام کیاگیاہے۔

اس پروگرام میں سیول سرویسز امتحان 2020 میں IAS رینک حاصل کرنے والے فیضان احمد (AIR58) اور محمد حارص سمیر (AIR270) کوتہنیت پیش کی جائے گی۔

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے سینئرڈائرکٹر ڈاکٹر محمد معظم حسین نے اس پروگرام کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہاکہ 4اکتوبر اور5اکتوبر کو منعقدہونے والے اس دو روزہ پروگرام کے پہلے دن4اکتوبرکوملے پلی میں واقع ایم ایس IAS اکیڈیمی کے کیمپس میں صبح 10 بجے ان دونوں IASٹاپرس کا والہانہ استقبال کیا جائے گا۔

جہا ں وہ اسکول‘کالج اور اکیڈیمی کے طلباء وطالبات سے خطاب کریں گے۔ دوپہر دو سے تین بجے ان کاپریس سے ملاقات کاپروگرام ہے جس میں وہ پریس سے بات چیت کریں گے اور ان کے سوالوں کا جواب دیں گے۔

شام میں ایم ایس کارپوریٹ آفس مانصاحب ٹینک میں ان دونوں کاتہنیتی پروگرام ہوگا۔ دوسرے دن 5 اکتوبرصبح10 سے ایک بجے تک آرام گھر میں واقع میٹروکلاسک گارڈن فنکشن ہال میں ایم ایس کے طلباء کی طرف سے ان IAS ٹاپرس کو اعزازپیش کیاجائے گا۔

دوسرے دن کے اسmotivationپروگرام میں دونوں IAS ٹاپرس ایم ایس کے اسکول‘کالج اور اکیڈیمی کے طلباء وطالبات سے خطاب کریں گے اور انہیں IASامتحان کی طرف راغب کرنے کے لئے UPSC اور دیگرریاستی سیول سرویسز کے امتحان کی تیاری کیسے کریں‘ اس پر روشنی ڈالیں گے۔(مربوط خبرصفحہ6پر)۔

ذریعہ
پریس نوٹ

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.