حیدرآباد کے تالابوں کے تحفظ وترقی کیلئے اسپیشل کمشنرکاتقرر

جی ایچ ایم سی عہدیداروں کے ساتھ آج منعقدہ جائزہ اجلاس کے دوران ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق کے ٹی راماراؤ نے اس فیصلہ سے واقف کرایا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآبادمیں تالابوں کے تحفظ وترقی کے لئے حکومت نے جی ایچ ایم سی میں اسپیشل کمشنر تقرر کرنے کافیصلہ کیاہے۔

جی ایچ ایم سی عہدیداروں کے ساتھ آج منعقدہ جائزہ اجلاس کے دوران ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق کے ٹی راماراؤ نے اس فیصلہ سے واقف کرایا۔

کے ٹی آرنے کہاکہ حکومت کی جانب سے شہر میں مختلف تالابوں کوخوبصورت بنانے‘ ترقی دینے اوران کے تحفظ کویقینی بنانے کے لئے حکومت کی جانب سے سنجیدہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اب ان امورکی نگرانی کے لئے خصوصی کمشنرکاتقرر کرتے ہوئے مذکورہ امورکی انجام دہی میں تیزی لائی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ حیدرآبادکے حدودمیں 185 تالاب ہیں ان ذخائیرآب کی ترقی کے لئے لائحہ عمل تیار کرنا خصوصی کمشنرکی ذمہ داری ہوگی۔

تالابوں کے تحفظ کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو خصوصی کمشنرکے تحت کام کرئے گی۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی کمشنرکومحکمہ واٹرورکسؔریونیو‘بلدیہ‘ پولیوشن کنٹرول بورڈو دیگرمحکموں کے ساتھ تعاون واشتراک کے ساتھ کام کرناہوگا۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.