دہلی

یوپی کیس: محمد زبیر کی عبوری ضمانت میں توسیع

آئی اے این ایس کے بموجب دہلی کی ایک عدالت نے آج قابل اعتراض ٹویٹ سے متعلق کیس میں محمد زبیر کی درخواست ِ ضمانت کی سماعت 14 جولائی تک ملتوی کردی۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منگل کے دن آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کی عبوری ضمانت سیتاپور (یوپی) میں درج کیس کے سلسلہ میں تاحکم ثانی بڑھادی۔ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل ایس وی راجو نے حکومت ِ یوپی کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس اے ایس بوپنا کی بنچ سے کہا کہ حکومت یوپی زبیر کی درخواست پر جوابی حلف نامہ داخل کرنا چاہتی ہے۔

بنچ نے قطعی سماعت 7 ستمبر کو مقرر کی اور حکومت ِ یوپی سے کہا کہ وہ 4 ہفتوں میں اپنا جواب داخل کردے۔ یوپی کیس‘ ایک فرقہ کے مذہبی جذبات کو مبینہ ٹھیس پہنچانے سے متعلق ہے۔

آئی اے این ایس کے بموجب دہلی کی ایک عدالت نے آج قابل اعتراض ٹویٹ سے متعلق کیس میں محمد زبیر کی درخواست ِ ضمانت کی سماعت 14 جولائی تک ملتوی کردی۔