سرسلہ میں سیلاب جیسے حالات‘ اسکولس کو تعطیل

سرسلہ کے قریب واقع تالاب لبریز ہوگیا۔ پشتہ میں شگاف پڑنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ اس تالاب کے نشیبی علاقوں میں مقیم عوام پریشان ہیں۔ ڈسٹرکٹ کلکٹر آفس میں بھی پانی داخل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ملازمین کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

حیدرآباد: شدید بارش سے سرسلہ ٹاؤن اور ضلع راجنا سرسلہ کے چند مقامات میں سیلاب جیسے حالات پیدا ہوگئے۔ پیر کی رات سے وقفہ وقفہ سے جاری شدید بارش کی وجہ سے ٹاؤن کے مصروف ترین علاقے بس اسٹانڈ‘ پرگتی نگر‘ کریم نگر روڈ اور دیگر مقامات پانی سے گھرے ہوئے ہیں۔

 کئی کالونیوں اور مقامات میں پانی داخل ہوگیا جس کے سبب وہاں کے عوام‘ رات جاگ کر گذاری۔ سرسلہ ہائی وے جھیل کا منظر پیش کر رہا ہے اور پانی ہائی وے کے اوپر سے بہہ رہا ہے۔ سڑکیں ڈوب گئیں اور کئی کالونیاں پانی سے محصور ہوگئیں۔

سرسلہ کے قریب واقع تالاب لبریز ہوگیا۔ پشتہ میں شگاف پڑنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ اس تالاب کے نشیبی علاقوں میں مقیم عوام پریشان ہیں۔ ڈسٹرکٹ کلکٹر آفس میں بھی پانی داخل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ملازمین کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ضلع کلکٹر انوراگ جینتی اور ایس پی راہول ہیگڈے‘ ریلیف کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

 شدید بارش اور سیلاب کے حالات کے پیش نظر حکومت نے ضلع سرسلہ کے تمام سرکاری وخانگی اسکولس کو آج ایک دن کی تعطیل کا اعلان کیا ہیشاتاواہانا یونیورسٹی کریم نگر نے منگل سے شروع ہونے والے تمام امتحانات کو ملتوی کردیا ہے۔

(منصف نیوز بیورو/آئی اے این ایس)

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.