سنٹرل بینک آف انڈیا گچی باؤلی میں سرقہ کی واردات

یہ چور اپنے ساتھ لائی گئی ٹرالی میں یہ مسروقہ اشیا کے ساتھ فرارہوگئے۔الارم وائر، سی سی کیمرہ وائروں کو کاٹ کر یہ واردات انجام دی گئی۔گذشتہ شب یہ چوری کی یہ واردات پیش آئی۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے گچی باولی علاقہ کی سنٹرل بینک آف انڈیا میں چوری کی واردات پیش آئی۔چوربینک کے اندر داخل ہوئے، لاکرس کو کھولنے کی ناکام کوشش کی جس کے بعد 6کمپیوٹرس مانیٹرس،سی سی فوٹیج ریکارڈ کرنے والا ڈی بی آرڈی لے کر یہ چور فرارہوگئے۔

یہ چور اپنے ساتھ لائی گئی ٹرالی میں یہ مسروقہ اشیا کے ساتھ فرارہوگئے۔الارم وائر، سی سی کیمرہ وائروں کو کاٹ کر یہ واردات انجام دی گئی۔گذشتہ شب یہ چوری کی یہ واردات پیش آئی۔

بینک کے عہدیداروں نے پولیس کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے وہاں پہنچ کر تفصیلات حاصل کی اور شواہد اکٹھا کئے۔پولیس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔(یواین آئی)         

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.