سکندرآباد بینک کی دن بدن ترقی عوام کے اعتماد کا نتیجہ

سابق صدرنشین سکندرآباد بینک جناب خان لطیف محمد خان نے اس بینک کی ترقی کیلئے رات دن محنت کی تھی۔ ملک اور بیرون ممالک کے کئی بینکوں کا دیوالیہ ہوگیا ہے صرف سکندرآباد بینک دن بہ دن ترقی کررہا ہے اس بینک پر عوام کو بھروسہ ہے۔

حیدرآباد: ڈائرکٹر سکندرآباد کوآپریٹیو اربن بینک لمیٹڈ وخازن سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی ڈاکٹر میر اکبر علی خان نے کہا کہ سکندرآباد نے کہا کہ سکندرآباد کوآپریٹیو اربن بینک24 سال سے عوام کی خدمت کررہا ہے۔

سابق صدرنشین سکندرآباد بینک جناب خان لطیف محمد خان نے اس بینک کی ترقی کیلئے رات دن محنت کی تھی۔ ملک اور بیرون ممالک کے کئی بینکوں کا دیوالیہ ہوگیا ہے صرف سکندرآباد بینک دن بہ دن ترقی کررہا ہے اس بینک پر عوام کو بھروسہ ہے۔

ڈاکٹر میر اکبر علی خان آج سکندرآباد بینک کے جنرل باڈی کے اجلاس کو مخاطب کررہے تھے۔یہ اجلاس کے ایل کے اسٹیٹ فتح میدان روڈ پر آج منعقد کیا گیا تھا۔

انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ وہ بینک میں اکاونٹ کھولیں اور رقم ڈپازٹ کریں تاکہ اس کے ذریعہ ضرورت مندوں کو خودمکتفی بنانے کیلئے قرض دیا جاسکے۔ انہوں نے بینک سے قرض حاصل کرنے والوں کو ہدایت دی کہ وہ قرض کی رقم واپس لوٹا دیں تاکہ دوسرے ضرورت مندلوگوں کو قرض دیا جاسکے۔

سابق سی ای او سکندرآباد بینک مرزا یوسف بیگ نے کہا کہ24سال سے بینک خدمات انجام دے رہا ہے۔وہ لائق ستائش ہے انہوں نے بینک میں بحیثیت سی ای او کچھ عرصہ خدمات انجام دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بینک میں جائیداد اور سونا رہن رکھ کر قرض دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قابل بھروسہ بینک ہے آپ کو اس  بینک میں اکاؤنٹ کھولنا چاہئے۔ ممتاز این آر آئی فراست علی خسرو نے کہا کہ صدرنشین سکندرآباد بینک جناب خان لطیف محمد خان نے اس بینک کو ترقی دینے کے لئے خصوصی توجہ دی تھی۔

 انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں 2تا3بینک شریعت کے مطابق قائم کئے گئے جو لائق ستائش ہے۔ نائب صدرنشین سکندرآباد بینک سید ظہور الدین نے کہا کہ ان کا بینک سابق صدر نشین سکندرآباد بینک جناب خان لطیف محمد خان کی رہنمائی میں ترقی کرتے ہوئے اب اچھے مقام پر پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست میں 52 کوآپریٹیو بینک ہے اس بینک کے جنرل باڈی کے اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے بنگلوراور دیگر اضلاع سے لوگ آئے ہیں۔

عظمت اللہ جعفری کی تلاوت کلام پاک اور نعت سے جنرل باڈی اجلاس کا آغاز کیا گیا۔ انہوں نے کورونا کے مرض کے باعث فوت ہونے والے 2ڈائرکٹرس سید عبدالرحیم، محمد شرف الدین کیلئے دعائے مغفرت کی۔ علیم خان فلکی نے خطاب کیا۔

نائب صدرنشین سکندرآباد سیدظہور الدین نے خرمقدمی تقریر کی اور شکریہ ادا کیا۔ اس اجلاس میں ڈائرکٹر بینک محمد شجاعت علی قریشی، سید محمد حسن حسینی، سید احمد اکبر الدین کے علاوہ بینک کے اکاؤنٹ ہولڈرس کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.