عثمان ساگر کے4 دروازے کھول دئیے گئے

واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر دانا کشور نے صحافتی اعلامیہ میں بتایا کہ محکمہ موسمیات نے مزید تین دنوں تک بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ بارش کی پیش قیاسی کے پیش نظر گنڈی پیٹ کے 4 دروازوں کو اوپر اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حیدرآباد:حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کے حکام، عثمان ساگر (گنڈی پیٹ) کے 4 دروازوں کو اوپر اٹھاتے ہوئے فاضل پانی کو نشیبی علاقہ میں خارج کرر ہے ہیں۔

شہر کے قرب و جوار اور بالائی علاقوں میں گذشتہ چند دنوں سے جاری بارش کی وجہ سے عثمان ساگر میں وافر مقدار میں پانی کا بہاؤ جاری ہے۔

11ہزار کیوزک پانی کے بہاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹر ورکس کے حکام عثمان ساگر کے 4دروازوں کو اوپر اٹھاتے ہوئے فاضل پانی کو موسیٰ ندی میں خارج کررہے ہیں۔

ہفتہ کے روز عثمان ساگر کی سطح آب 1788.80 فٹ درج کی گئی جبکہ اس کی مکمل سطح آب 1790 فٹ ہے جبکہ عثمان ساگر میں 3.906 ٹی ایم سی پانی کے ذخیرہ کی گنجائش ہے۔

واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر دانا کشور نے صحافتی اعلامیہ میں بتایا کہ محکمہ موسمیات نے مزید تین دنوں تک بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ بارش کی پیش قیاسی کے پیش نظر گنڈی پیٹ کے 4 دروازوں کو اوپر اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 انہوں نے موسیٰ ندی کے کنارے مقیم افراد سے خواہش کی ہے کہ وہ چوکس رہیں اور محفوظ مقام پر منتقل ہوجائیں۔واضح رہے کہ 2دن قبل حمایت ساگر کی سطح آب مکمل ہونے پر اس کے 2دروازوں کو کھولتے ہوئے فاضل پانی کو ندی میں چھوڑا گیاتھا۔

(منصف نیوز بیورو)

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.