عصمت ریزی اور قتل کیس، خاندان سے محمود علی کی ملاقات،20 لاکھ کی مدد

وزرا نے اس خاندان کیلئے ڈبل بیڈروم مکان کی بھی یقین دہانی کروائی۔اس واقعہ کے بعد علاقہ میں بڑے پیمانہ پر احتجاج کیاگیا تھا اور پولیس پر سنگباری بھی کی گئی تھی۔ اس احتجاج کے بعد علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی تھی۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے علاقہ سعیدآباد کی سنگارینی کالونی جہاں پر ایک 6سالہ لڑکی کی عصمت دری کے بعد اس کا قتل کردیاگیا تھا کے خاندان سے آج تلنگانہ کے وزرا محمد محمود علی اور ستیہ وتی راتھوڑ نے ملاقات کرتے ہوئے پُرسہ دیا۔

اس موقع پر ان وزرا نے حکومت کی جانب سے تمام طرح کی اس خاندان کو امداد کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ انصاف کیاجائے گا۔ان وزرا نے متاثرہ خاندان کو 20لاکھ روپئے کا چیک حوالے کیا۔

وزرا نے کہا کہ حکومت اس خاندان کے ارکان کی مناسب مدد کرے گی۔ انہوں نے اس خاندان کے لئے ڈبل بیڈروم مکان کی بھی یقین دہانی کروائی۔اس واقعہ کے بعد علاقہ میں بڑے پیمانہ پر احتجاج کیاگیا تھا اور پولیس پر سنگباری بھی کی گئی تھی۔اس احتجاج کے بعد علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی تھی۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.