فلاحی اسکیمات کے تعلق سے گمراہ کرنے کا الزام: بنڈی سنجے

بنڈی سنجے نے الزام عائد کیا کہ مرکزی حکومت کی اسکیمات کا نام تبدیل کرکے عمل آوری کی جارہی ہے تاکہ عوام میں یہ ظاہر کیا جائے کہ ریاستی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔

حیدرآباد: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر اور ایم پی بنڈی سنجے نے فلاحی اسکیمات کے تعلق سے مباحث کا ٹی آر ایس حکومت کے سربراہ کے چندر شیکھر راؤ کو آج چیالنج کیا ہے۔

بنڈی سنجے جو کہ پرجا سنگرام یاترا پر میدک میں ہیں اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت عوامی مسائل کی یکسوئی میں ناکام ہوگئی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ مرکزی حکومت کی اسکیمات کا نام تبدیل کرکے عمل آوری کی جارہی ہے تاکہ عوام میں یہ ظاہر کیا جائے کہ ریاستی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔

بی جے پی کے قائد بنڈی سنجے کی سنگرام یاترا 16 ویں دن میں داخل ہوگئی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ عوام کے مسائل اور مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ریاستی حکومت ”تلنگانہ لیبریشن ڈے“کو سرکاری موقف دینے میں ناکام ہوجائے تو وہ مرکزی حکومت توجہ مبذول کروائیں گے کسانوں اور کاشتکاروں کے مسائل کی یکسوئی میں بھی ریاستی حکومت ناکام ہوگئی ہے۔

حالیہ بارش کی وجہ سے فصلوں کو نقصان ہوا لیکن حکومت مالی امداد فراہم کرنے میں بھی ناکام ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ 17 ستمبر کو سنگرام پدیاترا میں شامل ہوجائیں گے۔بی جے پی کے قائد نے یہاں آمد کے بعد کسانوں اور دوسرے افراد سے مختلف امور اور مسائل کے تعلق سے وقفیت حاصل کی اور تیقن دیا کہ اُن کے مسائل کی یکسوئی کی کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ریاستی حکومت مسائل کی یکسوئی میں ناکام ہوگئی ہے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.