مرکز، ہر شہری کو ویکسین دینے کے عہد کا پابند

مرکزی وزیر سیاحت وکلچرل جی کشن ریڈی نے کہا کہ ہندوستان اُن ممالک میں شامل ہے جس نے کووڈ ویکسین ایجاد کی ہے۔ امریکہ کے ساتھ ہندوستان کو بھی ویکسین تیار کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

حیدرآباد: مرکزی حکومت دسمبر کے اواخر تک ملک کے ہر ایک شہری کو کورونا ویکسین دینے کے عہد کی پابند ہے۔ کووڈ۔19 ویکسینیشن پروگرام کے تحت ملک کے ہر ایک فرد کو ٹیکہ دیاجائے گا۔مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے اتوار کے روز یہ بات کہی۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نریندرمودی کی زیر قیادت ملک بھر میں دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ اندازی مہم چلائی جارہی ہے۔ آج کی تاریخ میں ملک کے 69 کروڑ عوام کو بلا معاوضہ ٹیکے دیئے جاچکے ہیں جو اپنے آپ میں ایک بڑی کامیابی ہے۔

صحافتی اعلامیہ کے مطابق مرکزی وزیر سیاحت وکلچرل جی کشن ریڈی نے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے آخری فرد تک ویکسین فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ رواں سال کے دسمبر کے اواخر تک ہم اس نشانہ کو حاصل کرلیں گے۔

ہندوستان اُن ممالک میں شامل ہے جس نے کووڈ ویکسین ایجاد کی ہے۔ امریکہ کے ساتھ ہندوستان کو بھی ویکسین تیار کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب تک دنیا میں 153 ممالک نے ہندوستانی ویکسین حاصل کئے ہیں۔

ان میں چند ممالک نے ٹیکہ ساز کمپنیوں کو ایڈوانسڈ میں رقم بھی ادا کردی ہے۔ تاہم مرکزی حکومت نے ملک کے تمام عوام کی ٹیکہ اندازی تک ویکسین کو ایکسپورٹ کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حالیہ دنوں ملک بھر میں ایک دن میں ریکارڈ 1.33 کروڑ افراد کو ویکسین دی گئی۔ اس طرح حکومت دسمبر کے اواخرتک تمام شہریوں کو ویکسین دینے کی سمت فعال مساعی انجام دے رہی ہے۔ جنوری 2022 میں ملک بھر میں سیاحتی شعبہ کو کھولا جائے گا۔

گذشتہ 2 برسوں میں شعبہ سیاحت شدید متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزارت سیاحت کی طرف سے ٹور گائیڈس کو فی کس ایک لاکھ روپئے کی مالی امداد فراہم کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ اس طرح ٹور آپریٹرس کو فی کس 10لاکھ روپئے کی امداد دینے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

اس سلسلہ میں 15 ستمبر سے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ جنوری سے ملکی سیاحت  کی بیرونی ممالک میں بڑے پیمانے پر تشہیری کی جائے گی۔ حکومت نے ٹور ازم(سیاحتی) پالیسی کے مسودہ کو قطعیت دے دی ہے۔ اس کو عوام تک رسائی کیلئے ویب سائٹ پر اب لوڈ کیاجائے گا۔

(پی ٹی آئی)

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.