آرین خان اور دیگر کی درخواست ضمانت مسترد

خان اور اس کے دیگر ساتھیوں کو گزشتہ ہفتے ممبئی کے ساحل پر ایک کروز جہاز پر نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

ممبئی: یہاں کی ایک مقامی عدالت نے اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان اور دیگر ملزمین کو بحری جہاز میں منشیات کی ریو پارٹی میں شرکت کرنے اور اس کے استعمال کے معاملہ میں دائر کردہ درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

خان اور اس کے دیگر ساتھیوں کو گزشتہ ہفتے ممبئی کے ساحل پر ایک کروز جہاز پر نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

آرین خان اور اس کے دو دوست ارباز مرچنٹ اور من دھمیچا کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ آر ایم نارلیکر نے اپنے حکم میں استغاثہ کے ان دلائل سے اتفاق کیا کہ متذکرہ عدالت کو درخواست ضمانت کی سماعت کا اختیار ہی نہیں ہے اور اس کے لئے انھیں خصوصی عدالت سے رجوع کرنا ہوگا۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.