آرین خان ایک اور رات جیل میں

بیل باکس میں رہائی کے احکام داخل کرنے کا وقت شام 5:30 بجے مقرر ہے اور جیل عہدیداروں نے بتایا کہ انہیں کاغذات وقت پر نہیں ملے۔

نئی دہلی: سوپراسٹار شاہ رخ خان کے فرزند آرین خان کو منشیات کیس میں ضمانت ملنے کے باوجود ایک اور رات ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں ہی گزارنی پڑے گی۔

بیل باکس میں رہائی کے احکام داخل کرنے کا وقت شام 5:30 بجے مقرر ہے اور جیل عہدیداروں نے بتایا کہ انہیں کاغذات وقت پر نہیں ملے۔

ادھر دوسرے دن بھی ممبئی میں واقع شاہ رخ خان کے بنگلہ پر ان کے مداح آرین کی آمد کا انتظار کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ جبکہ آرتھر روڈ جیل کے باہر بھی لوگ بڑی تعداد میں آرین کو دیکھنے کے لئے جمع تھے اور پولیس کو سوپر اسٹار کے مداحوں کو کنٹرول کرنے میں مشکل پیش آرہی تھی۔

جیل کے باہر بڑی تعداد میں صحافی اور کیمرہ مین جمع تھے لیکن انہیں آرین کی رہائی ایک اور دن ٹل جانے سے مایوسی ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ ممبئی ہائی کورٹ کی جانب سے آرین کو جمعرات کے روز ضمانت مل گئی تھی۔

جیل کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ آرین کی رہائی ہفتہ کے دن صبح 10 بجے کے بعد ہی ممکن ہوسکے گی۔ آرین خان 2 اکتوبر کو ایک کروز شپ پارٹی میں این سی بی کی جانب سے گرفتاری کے بعد تقریباً ایک ماہ جیل میں گزار چکے ہیں۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.