آرین خان بمبئی ہائی کورٹ سے رجوع

اسپیشل جج وی وی پاٹل نے 2:45 بجے دوپہر آرین خان ان کے دوست ارباز مرچنٹ اور من من دھمیچہ کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کردیا تھا۔

ممبئی: مشہور و معروف فلمی اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان بمبئی ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے اور کروز جہاز میں منشیات کے کیس میں ان کی ضمانت کے لئے التجا کی کیونکہ ایک اسپیشل این ڈی پی ایس کورٹ نے انہیں اور دوسرے دو افراد کو ضمانت پر رہا کرنے سے انکار کردیا۔

ان کے وکلاء سینئر ایڈوکیٹ امیت دیسائی اور ستیش منڈے شنڈے معاملہ کی صراحت کے لئے جسٹس ایس ڈبلیو سامبرے کے اجلاس پر موجود تھے مگر عدالت کی کاروائی کو صراحت سے قبل ایک دن کیلئے ملتوی کردیا گیا۔ توقع ہے کہ اس کیس کے سلسلہ میں کل صراحت کی جائے گی۔

ضمانت کے آرڈر کی مصدقہ کاپی ابھی دستیاب نہیں ہے، ضمانت کی درخواست کو حکم نامہ عمل کے ساتھ روزنامہ کی نقل کی بنیاد پر نمبر پر لایا گیا ہے۔

اسپیشل جج وی وی پاٹل نے 2:45 بجے دوپہر آرین خان ان کے دوست ارباز مرچنٹ اور من من دھمیچہ کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کردیا تھا۔ این سی بی نے ان کو 3 اکتوبر کے دن گرفتار کرلیا تھا۔

متعلقہ

اس سے ایک دن قبل گوا جانے والے کروز جہاز کے بین الاقوامی روانگی کے ٹرمینل پر دھاوا کیا گیا تھا۔ ان کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت کیس کا اندراج عمل میں لایا گیا تھا کیونکہ بالترتیب مرچنت و ماڈل دھمیچہ کے پاس سے 6 و 5 گرام چرس کو مبینہ طور پر ضبط کرلیا گیا تھا۔

عدالت نے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل انیل سنگھ جو انسداد منشیات بیورو کی نمائندگی کررہے تھے اور سینئر ایڈوکیٹ امیت دیسائی کو جو آرین خان کیلئے پیروی کررہے تھے سننے کے بعد ان کی ضمانت کی درخواستوں پر حکم ناموں کو گذشتہ جمعرات کو محفوظ کردیا تھا۔

ذریعہ
ایجنسیز

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.