آرین خان کا اغوا برائے تاوان کیا گیا:نواب ملک

مہاراشٹرا کے وزیر نواب ملک نے اتوار کے دن الزام عائد کیا کہ این سی بی کا ممبئی زونل ڈائرکٹر سمیر وانکھیڈے‘ اداکار شاہ رخ خان کے لڑکے آریان خان کے اغواء برائے تاوان کی سازش کا حصہ رہا ہے۔

ممبئی: سنسنی خیز بیان دیتے ہوئے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے وزیر نواب ملک نے اتوار کے دن دعویٰ کیا کہ بالی ووڈ میگا اسٹار شاہ رخ خان کے لڑکے آرین کو کروز جہاز منشیات پارٹی میں ”پھنسایا گیا اور اس کا اغوا برائے تاوان“ کیا گیا۔ اس پارٹی پر نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے دھاوا کیاتھا نواب ملک نے میڈیا نمائندوں سے کہا گیا کہ انہوں نے 6اکتوبر سے جب سے این سی بی کے زونل ڈائرکٹر سمیر وانکھیڈے کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ شروع کیا شاہ رخ خان کو دھمکایا جانے لگا۔

 4لوگ ہیں‘ وانکھیڈے‘ اس کے جونیر وی وی سنگھ‘ آشیش رنجن اور ایک ڈرائیور مانے۔ یہ این سی بی دفتر کی چوکڑی ہیں۔ یہ لوگ بڑے نامی گرامی لوگوں کو پھانسنے پرائیوٹ آرمی (خانگی فوج) چلاتے ہیں اور ان سے کروڑہا روپئے جبراً وصول کرتے ہیں۔ این سی پی ترجمان اور مہاراشٹرا کے وزیر نے کہا کہ مبینہ پرائیورٹ آرمی کے دیگر ارکان میں کرن گوساوی‘ موہن بھاکوشالی‘ سام ڈیسوزا‘ موہت  کمبوج بھارتیہ اور سنیل پاٹل شامل ہیں۔ این سی پی قائد کے بموجب آرین خان کو کروڑ پارٹی میں پرتیک گابا اور عامر فرنیچروالا نے مدعو کیا تھا جو بھارتیہ سے جڑے اور رشب سجدیو کے دوست ہیں۔

 اب ثابت ہوگیا ہے کہ آرین خان کو اغوا کیا گیا اور رہائی کیلئے 25کروڑ روپئے مانگے گئے‘ بات 18کروڑ پر طئے ہوئے جس میں سے 50لاکھ روپئے موہت کمبوج بھارتیہ لے چکا تھا جو ماسٹر مائنڈ ہے۔ نواب ملک نے گواہ پربھاکر سائل کے حلفنامہ کے حوالہ سے یہ بات کہی۔ انہوں نے بتایا کہ ایک کانگریسی وزیر اسلم شیخ اور دیگر وزراء کے بچوں کو بھی پارٹی میں مدعو کیا گیا تھا۔ نواب ملک نے الزام عائد کیا کہ ممبئی میں بھارتیہ کی 12ہوٹلیں ہیں اور وہ 1ہزار کروڑ کے مالی اسکام کا ملزم ہے۔ وہ سمیر وانکھیڈے کا قریبی آدمی ہے اور اس کی پرائیوٹ آرمی کارکن ہے جو بھاری رقومات کی جبری وصولی کیلئے ممتاز شخصیتوں کو پھانستی ہے۔

 پی ٹی آئی کے بموجب مہاراشٹرا کے وزیر نواب ملک نے اتوار کے دن الزام عائد کیا کہ این سی بی کا ممبئی زونل ڈائرکٹر سمیر وانکھیڈے‘ اداکار شاہ رخ خان کے لڑکے آریان خان کے اغواء برائے تاوان کی سازش کا حصہ رہا ہے۔ انہوں نے ممبئی میں اخباری نمائندوں سے بات چیت میں دعویٰ کیا کہ اس کا ماسٹر مائنڈ بی جے پی قائد موہن بھارتیہ ہے۔ نواب ملک نے آج دعویٰ کیا کجہ سمیر وانکھیڈے نے بھارتیہ سے اوشی واڑہ کے قبرستان میں ملاقات کی تھی۔

سمیر وانکھیڈے کی قسمت اچھی تھی کہ سی سی ٹی وی کام نہ کرنے کی وجہ سے فوٹیج نہ مل سکا۔ ڈر کے مارے سمیر وانکھیڈے نے جھوٹی شکایت درج کرائی کہ اس پر نظر رکھی جارہی ہے۔ مبینہ کروز ریو پارٹی تاوان کیلئے آریان خان کا اغوا کرنے کی سازش تھی۔ سمیر وانکھیڈے اس میں ملوث تھا۔ نواب ملک نے بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور نا انصافی کے خلاف لڑائی میں ان کی مدد کریں۔ ریاستی وزیر نے کہا کہ شاہ رخ خان کو ڈرانے کی کوشش کی گئی کیونکہ انہوں نے 50لاکھ روپئے دئیے تھے۔ ان سے کہا گیا کہ وہ بھی ملزم بن جائیں گے۔

 نواب ملک نے کہا کہ میری شاہ رخ سے اپیل ہے کہ وہ نہ گھبرائیں۔ تاوان کیلئے اگر آپ کے بچہ کا اغوا ہوتا ہے اور ماں باپ پیسہ ادا کرتے ہیں تو ملزم نہیں بنتے۔ نواب ملک نے دعویٰ کیا کہ آرین خان کو کروز پارٹی میں پرتیک گبا اور عامر فرنیچر والا لے گئے تھے۔ این سی بی نے ان دونوں کو چھوڑ دیا۔ کروز پارٹی کے آرگنائزر کاشف خان نے ریاستی وزیر اسلم شیخ اور ہمارے اعلیٰ وزراء کے بچوں کو پارٹی میں بلانے کی کوشش کی تھی۔

 نواب ملک نے کہا کہ آرین خان اور سمیر خان (نواب ملک کا داماد) کے علاوہ تمام 26کیسس ایس آئی ٹی کو دئیے جائیں۔ میرے داماد کا کیس دوبارہ کھولتے ہوئے مجھے ڈرانے کی کوشش کی گئی تو مجھے واضح کردینے دیجئے کہ میں ڈرنے والا نہیں۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.