سوشیل میڈیا

قرآن شریف کی بے حرمتی کرنے والا شخص گرفتار

سری نگر پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا: ’سری نگر کے خان مسجد گوجوارہ میں بے حرمتی کا ایک واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص نے قرآن پاک کو پانی میں پھینک دیا‘۔

سری نگر: پولیس نے سری نگر میں قرآن شریف کی مبینہ طور پر بے حرمتی کرنے کے الزم میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شدہ شخص ذہنی طور معذور لگ رہا ہے۔

سری نگر پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا: ’سری نگر کے خان مسجد گوجوارہ میں بے حرمتی کا ایک واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص نے قرآن پاک کو پانی میں پھینک دیا‘۔

ٹویٹ میں کہا گیا کہ ’ملزم ارشاد احمد میر ساکن ملورہ سری نگر کو شبانہ چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا‘۔ پولیس کا ٹویٹ میں کہنا ہے کہ گرفتار شدہ شخص ذہنی طور معذور لگ رہا اور اس ضمن میں پولیس اسٹیشن نوہٹہ میں ایک کیس بھی درج کیا گیا۔