آرین خان کیس، کروز جہاز پر دھاوا، فراڈ کے سوا کچھ نہیں

ہفتہ کی رات انٹرنیشنل کروز ٹرمینل سے داڑھی اور عینک میں بھانوشالی جو میرون شرٹ پہنے ہوئے تھے، کو مرچنٹ کو گھسیٹتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ گنجے گوساوی کو آرین خان کو کھینچتے ہوئے دیکھا گیا۔

ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر نے ایک چونکانے والا دعویٰ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ 2/ اکتوبر کو کورڈیلیا کروز لگژری جہاز پر این سی بی کے دھاوے میں 2 خانگی افراد بشمول بی جے پی کے ”نائب صدر“ شامل تھے۔

این سی پی کے قومی ترجمان اورمہاراشٹرا کے وزیر اقلیتی امور نواب ملک نے ”فراڈ“ این سی بی کارروائیوں پر تنقید کی جن میں بی جے پی لیڈر منیش بھانوشالی اور ”خانگی جاسوس“ کرن پی گوساوی کو ملزمین بشمول سوپر اسٹار شاہ رخ خان کے لڑکے آرین خان اور ارباز مرچنٹ کو گھسیٹتے ہوئے دیکھا گیا۔

ہفتہ کی رات انٹرنیشنل کروز ٹرمینل سے داڑھی اور عینک میں بھانوشالی جو میرون شرٹ پہنے ہوئے تھے، کو مرچنٹ کو گھسیٹتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ گنجے گوساوی کو آرین خان کو کھینچتے ہوئے دیکھا گیا۔

ملک نے کہا کہ بھانوشالی‘ وزیراعظم نریندر مودی، بی جے پی صدر جے پی نڈا، مرکزی وزیر امیت شاہ، مہاراشٹرا اسمبلی میں قائد اپوزیشن دیویندر پھڈنویس کے علاوہ موجودہ و سابق مرکزی و ریاستی وزراء اور دیگر سینئر بی جے پی قائدین کے ساتھ اپنی تصاویر پوسٹ کرچکے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بی جے پی اور این سی بی کو وضاحت کرنی چاہیے کہ یہ دو افراد کون ہیں اور وہ نام نہاد جہاز دھاوے میں کیوں دیکھے گئے۔ دونوں افراد فرضی اور این سی بی دھاوا فراڈ ہے جس کا مقصد صرف تشہیر حاصل کرنا ہے۔ دونوں کے ساتھ بی جے پی کا کیا تعلق ہے۔“

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.