آرین خان کی درخواست ضمانت مسترد

اب آرین کو ضمانت کے لئے بمبئی ہائی کورٹ سے رجوع ہونا پڑے گا۔ تینوں فی الحال عدالتی تحویل میں ہیں۔ آرین اور ارباز کو آرتھر روڈ جیل میں رکھا گیا ہے جبکہ دھمیچہ‘بائیکلہ ویمنس جیل میں ہے۔

ممبئی: خصوصی عدالت نے چہارشنبہ کے دن بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان کے لڑکے آرین خان اور دیگر 2  افراد کو کروز جہاز میں منشیات کی ضبطی کے کیس میں ضمانت دینے سے انکار کردیا۔

این ڈی پی ایس ایکٹ سے متعلق کیس کی سماعت کرنے والے خصوصی جج وی وی پاٹل نے آرین خان‘ اس کے دوست ارباز مرچنٹ اور فیشن ماڈل من من دھمیچہ کی درخواست ِ ضمانت مسترد کردی۔

اب انہیں ضمانت کے لئے بمبئی ہائی کورٹ سے رجوع ہونا پڑے گا۔ تینوں فی الحال عدالتی تحویل میں ہیں۔ آرین اور ارباز کو آرتھر روڈ جیل میں رکھا گیا ہے جبکہ دھمیچہ‘بائیکلہ ویمنس جیل میں ہے۔

متعلقہ
ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.