آرین خاں، اننیا پانڈے میں کوئی ڈرگ چیاٹ نہیں: نارکوٹکس کنٹرول بیورو

ذرائع نے پس و پیش کے ساتھ بتایا کہ دونوں اسٹار بچوں کی واٹس ایپ بات چیت میں جسے این سی بی نے گہرائی سے کھنگالا ہے، مرجونا (گانجہ) یا ایسی کسی چیز کا کوئی حوالہ نہیں۔

ممبئی: اننیا پانڈے سے نارکوٹکس کنٹرول بیورو(این سی بی) کی پوچھ تاچھ پر شورشرابہ کے باوجود سرکاری ذرائع نے جمعہ کے دن اشارہ دیا کہ آرین خان کے ساتھ اس کی مبینہ واٹس ایپ بات چیت میں منشیات سے متعلق تبادلہ خیال کا کوئی ثبوت ملتا دکھائی نہیں دیتا۔ آرین خان، بالی ووڈ کے میگااسٹار شاہ رخ خان کا لڑکا ہے۔

ذرائع نے پس و پیش کے ساتھ بتایا کہ دونوں اسٹار بچوں کی واٹس ایپ بات چیت میں جسے این سی بی نے گہرائی سے کھنگالا ہے، مرجونا (گانجہ) یا ایسی کسی چیز کا کوئی حوالہ نہیں۔ این سی بی کل اننیا پانڈے کے فلیٹ گئی تھی اور اس نے اسے سمن جاری کیا تھا۔

جمعرات کے دن وہ اپنے باپ سینئر اداکار چنکی پانڈے کے ساتھ این سی بی کے دفتر گئی تھی جہاں 6 این سی بی عہدیداروں نے اس سے زائداز 2 گھنٹے پوچھ تاچھ کی۔اسے آج پھر بلایا گیا۔

خصوصی این ڈی پی ایس جج وی وی پاٹل نے آرین خان اور دیگر 7 افراد کی عدالتی تحویل 30 اکتوبر تک بڑھادی۔ ان کی گرفتاری 3 اکتوبر کو عمل میں آئی تھی۔ آرین خان کی درخواست ِضمانت کی سماعت26 اکتوبر کو بمبئی ہائی کورٹ میں ہوگی۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.