آرین کی ضمانت پر بمبئی ہائی کورٹ میں چہارشنبہ کو بھی ہوگی سماعت

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے پیش وکیل انل سنگھ نے بھی اپنی بات رکھنے کے لئے عدلت سے 45 منٹ کا وقت مانگا۔ اس کے بعد عدالت نے سماعت چہارشنبہ تک کے لئے ملتوی کردی۔

ممبئی: کروز ڈرگس معاملے میں گرفتار بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی ضمانت کی درخواست پر بمبئی ہائی کورٹ میں منگل کو سماعت نامکمل رہی۔ ہائی کورٹ ن اس معاملے میں آگے کی سماعت کے لئے بدھ ڈھائی بجے کا وقت طے کیا ہے۔ آرین کی جانب سے عدالت میں سینئر وکیل اور سابق اٹارنی جنرل مکل روہتگی نے منگل کو اپنی دلیلیں پیش کیں۔ جس میں انہوں نے کہا کہ آرین خان کو دو اکتوبر کی رات کو حراست میں لئے جانے کے وقت اس کے پاس سے کوئی منشیات نہیں ملی تھی۔

 انہوں نے ہائی کورٹ کے پرانے حکم کا حوالہ دیتے ہوئے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے افسر پولیس افسر ہوتے ہیں اور ان کے سامنے دیا گیا بیان عدالت میں ثبوت نہیں مانا جاسکتا۔ آرین خان کی جانب سے یہ بھی دعوی کیا گیا کہ پنچ نامے کے گوا پربھاکر سیل کے حلف نامے سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

اب اس معاملے میں چہارشنبہ کو یہ ملزم ارباز مرچنٹ کی ضمانت کی عرضی پر وکیل امت ڈیسائی اپنی دلیل پوری کریں گے۔ ڈیسائی آج بھی عدالت میں دلیل دے رہےتھے، تو عدالت نے ان سے پوچھا کہ آپ کو کتنا وقت لگے گا۔ ڈیسائی نے 45 منٹ کا وقت مانگا۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے پیش وکیل انل سنگھ نے بھی اپنی بات رکھنے کے لئے عدلت سے 45 منٹ کا وقت مانگا۔ اس کے بعد عدالت نے سماعت چہارشنبہ تک کے لئے ملتوی کردی۔

آرین کے وکیل روہتگی نے عدالت میں دلیل دی کہ مکل کے پاس کچھ نہیں ملا اور نہ ہی اس کا طبی معائنہ کرایا گیا جس سے یہ ظاہر ہو کہ وہ نشے میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ارباز مرچنٹ کے جوتوں سے 6 گرام چرس ملی ہے لیکن مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا سوائے اس کے کہ وہ میرے آرین کا دوست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرین کے خلاف کچھ نہیں ملا۔ روہتگی نے 3 اکتوبر کو آرین کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ موبائل چیٹ میں کیا ہے یہ ثابت ہونا باقی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ چیٹ کا کروز ڈرگ پارٹی کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس کے بغیر کسی کو جیل میں نہیں رکھا جا سکتا۔

متعلقہ
ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.