آرین کی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع ہونے این سی بی کا غور

وفافی ایجنسی فی الحال کیس میں بامبے ہائی کورٹ کے حالیہ فیصلے کے خلاف قانونی رائے حاصل کررہی ہے۔

ممبئی: اطلاعات کے بموجب نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی)‘ ڈرگس کیس میں بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ کے لڑکے آرین خان کی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرنے پر غور کررہی ہے۔

وفافی ایجنسی فی الحال کیس میں بامبے ہائی کورٹ کے حالیہ فیصلے کے خلاف قانونی رائے حاصل کررہی ہے۔

آرین جنہیں این سی بی نے 2/ اکتوبر کو گوا جانے والی کورڈیلیا کروز جہاز پر دھاوے کے بعد ارباز مرچنٹ اور مون مون دھمیچا کے ساتھ گرفتار کیا گیا، 28/ اکتوبر کو بامبے ہائی کورٹ نے انہیں فی کس ایک لاکھ روپئے کے شخصی مچلکہ پر ضمانت عطا کی۔

14صفحات پر مشتمل اپنے تفصیلی فیصلے میں ہائی کورٹ نے کہا کہ آرین، ارباز مرچنٹ اور مون مون کے خلاف این ڈی پی ایس قانون کے تحت بمشکل ہی سازش کا کوئی ٹھوس ثبوت پایا گیا ہے۔

متعلقہ

عدالت نے مزید کہا کہ آرین کے پاس منشیات نہیں تھیں جبکہ دیگر دو کے پاس این ڈی پی ایس قانون کے تحت ”کم مقدار“ میں منشیات پائی گئیں۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.