انیل دیشمکھ کی ای ڈی تحویل میں توسیع

ای ڈی نے خصوصی پی ایم ایل اے جج کے سامنے دیشمکھ کی مزید تحویل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ معاملے میں تحقیقات جاری رکھنے کے پیش نظر ملزم کی تحویل میں توسیع کی جانی چاہئے۔

ممبئی: منی لانڈرنگ کی روک تھام کے خصوصی قانون (پی ایم ایل اے) کی عدالت نے جمعہ کو منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار مہاراشٹرا کے سابق وزیر انیل دیشمکھ کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی تحویل میں 15 نومبر تک توسیع کردی ہے۔

ای ڈی نے خصوصی پی ایم ایل اے جج ایچ ایس سٹھ بھائی کے سامنے دیشمکھ کی مزید تحویل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ معاملے میں تحقیقات جاری رکھنے کے پیش نظر ملزم کی تحویل میں توسیع کی جانی چاہئے۔

دیشمکھ کے وکیل نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے دلیل دی کہ ایجنسی نے پہلے ہائی کورٹ کے 12 نومبر تک تحویل کے حکم سے اتفاق کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نظر بندی میں توسیع کی درخواست ان کے مؤکل کو حراست میں رکھنے کے لیے ایک غیر ضروری "دھوکہ” کے سوا کچھ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ دیشمکھ کو گزشتہ ہفتہ پی ایم ایل اے 2002 کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ انہیں 6 نومبر کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا تھا۔ ایک دن بعد بامبے ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کے حکم کو ایک طرف رکھتے ہوئے دیشمکھ کو 12 نومبر تک ای ڈی ریمانڈ میں بھیج دیا تھا۔

دریں اثنا، یہاں کی ایک سیشن عدالت نے ای ڈی کو ہدایت دی کہ انیل دیشمکھ کے بیٹے ہرشی کیش دیشمکھ کو 20 نومبر تک گرفتار نہ کیا جائے۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.