اویسی کا بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی میں سفر، ڈرائیور پر 200 روپئے جرمانہ

چنتن کیڈی نے اویسی کے ڈرائیور کو بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی کے لیے جرمانہ ادا کرنے کو کہا۔ اس کے بعد مجلس کے کچھ حامی گیسٹ ہاؤس کے باہر جمع ہوگئے مگر سینئر پولیس عہدیدار فوری وہاں پہنچ گئے۔

ممبئی: پولیس نے مجلس کے صدر اسد الدین اویسی کی ایس یو وی کے ڈرائیور سے 200روپئے جرمانہ وصول کیا جس میں اویسی کو شولاپور شہر لایا گیا تھا۔ یہ گاڑی بغیر نمبر پلیٹ کے پائی گئی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ منگل کو اس وقت پیش آیا جب اویسی جو تلنگانہ کے حیدرآباد لوک سبھا حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں، ایک تقریب کے سلسلہ میں شولاپور میں موجود تھے۔

جس پولیس ملازم نے گاڑی کے خلاف کارروائی کی اسے بعد ازاں مقامی پولیس حکام نے 5000روپئے کا نقد انعام دیا۔ عہدیدار نے کہا کہ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین ا ویسی کی لکژری ایس یو وی شولاپور کے صدر بازار میں واقع گیسٹ ہاؤس پہنچی جس کے بعد سیاستداں آرام کرنے چلے گئے تاہم اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر رمیش چنتن کیڈی نے جو اس وقت ڈیوٹی پر تھے‘ دیکھا کہ لیڈر کی کار کی سامنے کی نمبر پلیٹ غائب تھی۔

 چنتن کیڈی نے اویسی کے ڈرائیور کو بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی کے لیے جرمانہ ادا کرنے کو کہا۔ اس کے بعد مجلس کے کچھ حامی گیسٹ ہاؤس کے باہر جمع ہوگئے مگر سینئر پولیس عہدیدار فوری وہاں پہنچ گئے۔ ٹریفک پولیس انسپکٹر چندرکانت وابڈے نے گاڑی کے ڈرائیور سے 200روپئے جرمانہ وصول کیا۔ شولاپور کے پولیس کمشنر ہریش بیجل نے اے پی آئی چنتن کیڈی کو اس کارروائی کے لیے 5ہزار روپئے انعام سے نوازا۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.