آج مہاراشٹرا بند منانے تین حکمران جماعتوں کی اپیل

شٹ ڈاون کی یہ اپیل حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں شیوسینا، این سی پی اور کانگریس نے کی ہے۔ این سی پی کے ترجمان و ریاستی وزیر نواب ملک نے آج کہا کہ ریاست گیر بند 12 بجے شب سے شروع ہوجائے گا۔

ممبئی: مہاراشٹرا میں برسر اقتدار مہا وکاس اگھاڑی حکومت کے تین پارٹنرس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی جانب سے پیر کے دن ریاست گیر بند کی جو اپیل کی گئی ہے اس کے سلسلہ میں ان کا تہہ دل سے ساتھ دیں اور بند کی مکمل حمایت کریں تاکہ اترپردیش کے لکھیم پور کھیری علاقہ میں 4 کسانوں کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کیا جاسکے۔

شٹ ڈاون کی یہ اپیل حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں شیوسینا، این سی پی اور کانگریس نے کی ہے۔ این سی پی کے ترجمان و ریاستی وزیر نواب ملک نے آج کہا کہ ریاست گیر بند 12 بجے شب سے شروع ہوجائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ شیوسینا، این سی پی اور کانگریس کے کارکن شہریوں سے ملاقات کررہے ہیں اور ان سے اپیل کررہے ہیں کہ وہ بند میں تہہ دل سے حصہ لیں اور کسانوں کے ساتھ اظہار یگانگت کریں۔

انہوں نے کہا ”مرکز میں برسر اقتدار بی جے پی حکومت نے تین نئے زرعی قوانین کے ذریعہ زرعی پیداوار کو لوٹنے لینے کی اجازت دی ہے اور اب اس کے وزیر کے بیٹے کسانوں کو جان سے مار ڈال رہے ہیں۔

ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم کاشت کاروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں“۔ این سی پی لیڈر نے وضاحت کی کہ مہاوکاس اگاڑی کا یہ مطالبہ ہے کہ مرکزی مملکتی وزیر داخلہ اجئے مشرا کو کابینہ سے برطرف کردیا جائے۔ نواب ملک نے کہا ”سپریم کورٹ کی مداخلت کے بعد ہی وزیر کے بیٹے کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے“۔

براہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.